ریاست مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر اور ریاستی حکومت کے درمیان جاری لفظی جنگ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے.
دارجلنگ میں ایک مہینے کی چھٹی منا کر کولکاتا پہنچتے ہی ممتا بنرجی کی قیادت والی ریاستی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا.
این آئی ای سی ڈی کے زیر اہتمام کو-ویکسن کے تیسرے اور آخری ٹرائیل سے متعلق افتتاحی تقریب کا افتتاح کیا.
افتتاحی تقریب سے علیحدہ نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ حکومت کی عدم توجہی کے سبب ریاست کا بہت برا حال ہے.
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس عروج پر ہونے کے باوجود ریاست میں بدعنوانی جاری ہے. اس پر انہیں بے حد افسوس ہے.
اس سے بھی زیادہ افسوس کی بات یہ ہے کہ کورونا وائرس کے علاج اور سہولت کو لے کر بھی بدعنوانی کا معاملہ سامنے آیا ہے.
گورنر کے مطابق کورونا وائرس کے نام پر ہونے والی بدعبوانی پر تفتیش کا حکم دیا تھا.
مزید پڑھیں:
وزیراعلی کے سرمایہ کاری اور روزگار کے بیان پر جم کر تنقید
تفتیش کیوں اور کس کے کہنے پر بند کی گئی .اس کی تفصیلی رپورٹ جلد سے جلد ملنی چاہئے.
دوسری طرف گورنر جگدیپ دھنکر نے ملکی سطح پر کورونا وائرس کے نئے کیسز میں تیزی سے کمی آنے پر بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کی تعریف کی ہے.
انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے جس طرح سے کورونا وائرس پر قابو پائی ہے وہ قابل تعریف ہے. انہوں نے این آئی ای سی ڈی کی کورونا پر قابو پانے کی کوشش کی بھی تعریف کی.