ETV Bharat / state

Guv On Bills Controversy راج بھون میں کوئی بھی بل زیر التوا نہیں: گورنر ہاؤس - کولکاتا میں واقع راج بھون سے جاری ریلیز

راج بھون آج شام ریاستی حکومت اور اسپیکر کے ذریعہ بلو ں کو التوا میں رکھنے کے الزامات کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ راج بھون میں اس وقت کوئی بھی بل زیر التوا نہیں ہے۔

راج بھون میں کوئی بھی بل زیر التوا نہیں ہے :گورنر ہاؤس

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 9, 2023, 1:36 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع راج بھون سے جاری ریلیز میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 12 سالوں میں راج بھون نے 22 بلوں کو براہ راست مسترد کیا ہے۔ گورنر سی وی آنند بوس نے کل شام 6 بجے یعنی 7 نومبر کو راج بھون کے عہدیداروں کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی۔ جس میں زیر التوا بلوں سے متعلق الزامات کا جائزہ لیا ۔خیال رہے کہ منگل کو اسمبلی کے اسپیکر بیمان بنرجی نے شکایت کی تھی کہ راج بھون میں کئی بل زیر التوا ہیں۔ اسمبلی سے راج بھون بل بھیجے جاتے ہیں مگر ان بلوں پر گورنر نہ دستخط کرتے ہیں اور ہمیں واپس کرتے ہیں

راج بھون کی طرف سے ریاستی حکومت کو مطلع کیا گیا ہے کہ راج بھون میں کوئی بل زیر التوا نہیں ہے۔ راج بھون نے 22 بلوں سے متعلق تفصیلی وضاحت طلب کی ہے۔ راج بھون نے کہا کہ ریاستی حکومت سے 12 بلوں پر وضاحت طلب کی گئی ہے جو ابھی تک ریاست کو موصول نہیں ہوئے ہیں۔ کچھ شرائط کے ساتھ ایک بل صدر کے سامنے ہے۔ دو بل صدر کی منظوری کے لیے زیر غور ہیں۔ اس کے علاوہ یونیورسٹی سے متعلق ایک بل ہے ۔مگر اس معاملے میں ایک معاملہ عدالت میں زیر سماعت ہے۔

راج بھون نے ریاست کی طرف سے وضاحت کے بغیر پھنسے ہوئے بلوں کی منظوری کو تیز کرنے کے لیے SPEED نام کا ایک پروگرام متعارف کرایا ہے۔ اس سپیڈ پروگرام کے تحت راج بھون نے ایک بیان میں کہا کہ راج بھون میں جو بل پھنسے ہوئے ہیں ان کا فیصلہ متعلقہ محکموں کے وزراء یا سیکرٹریوں کے ساتھ بات چیت کرکے جلد کیا جائے گا۔ راج بھون کی طرف سے دیئے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ گورنر کی جگہ وزیر اعلیٰ کو ریاستی یونیورسٹیوںکا چانسلر بنانے سے متعلق بل سے متعلق معاملہ عدالت میں زیر غور ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Protest Rally Against Israel فلسطین کی حمایت میں بائیں محاذ کی جماعتوں کی ریلی میں عوام کا ہجوم

14 مارچ 2022 کے ہوڑہ میونسپل کارپوریشن بل پر ریاستی حکومت سے وضاحت طلب کی گئی ہے جس کا اب تک جواب نہیں ملا ہے۔ لنچنگ کی روک تھام بل 2021 نے 15 دسمبر کو ریاستی حکومت سے وضاحت طلب کی لیکن جواب نہیں ملا ہے۔ مغربی بنگال کمیشن برائے پسماندہ طبقات ترمیمی بل نے 23 جولائی 2019 کو ریاستی حکومت سے وضاحت طلب کی۔ لیکن ابھی تک ریاستی حکومت کی جانب سے کوئی وضاحت نہیں آئی ہے۔ راج بھون کے ایک بیان میں 22 بلوں کی موجودہ صورتحال کے بارے میں تفصیلی وضاحت کی گئی ہے۔ اس کو لے کر سیاسی حلقوں میں چہ میگوئیاں شروع ہو گئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.