مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے نیو جلپائی گوڑی پہنچنے کے بعد نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے ممتا کی حکومت کو ہدف تنقید بنایا۔
گورنر جگدیپ دھنکر نے کہا کہ ‘مغربی بنگال میں روزانہ سیاسی رہنماوں کو قتل کیا جا رہا ہے، یہ ریاست کے لئے اچھی بات نہیں ہے۔’
انہوں نے کہا کہ ‘اگر اپوزیش پارٹیوں کے رہنماوں کے قتل کا سلسلہ جاری رہا تو ریاستی حکومت اور اعلی حکام کو جواب دینا پڑے گا۔ ’
گورنر جگدیپ دھنکر نے کہا کہ “میں نے اپنی طرف سے ریاست میں جاری سیاسی تشدد کو روکنے کی بھر پور کوشش کی اور مستقبل میں یہ کوشش جاری رہے گی۔ ”
مغربی بنگال کے گورنر کے مطابق حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے حامی حاکم اور سرکاری ملازمین پارٹی کے کیڈر بن گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ “ان لوگوں کو صحیح راستے پر لانے کا اب وقت آ گیا ہے، سرکاری افسران کو افسر بن کر رہنا چاہئے. ”
گورنر نے مزید کہا کہ "میرے لئے شمالی بنگال کا دورہ اہم ہے، ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینا ہے. اس کے علاوہ شمالی بنگال کے رہنماوں سے ملاقات کرکے پہاڑ کے مسائل کرنے پر زور دینا ہے۔
گورنر جگدیپ دھنکر ایک مہینے کے لئے دارجلنگ کے دورے پر ہیں۔
قیاس آرائی ہے کہ گورنر جگدیپ دھنکر این ڈی اے سے الگ ہونے کا اعلان کرنے والے ویمل فرنگی, ونئے مورچہ کے رہنماوں اور جی ٹی اے کے چئیرمین سے ملاقات کر سکتے ہیں۔