مغربی بنگال میں اسکول سروس کمیشن کی جانب سے اسکولوں میں اساتذہ کی تقرری میں ہوئے بدعنوانی کا معاملہ ان طول پکڑنے لگا ہے، اس حوالے سے آج کولکاتا کے میئر روڈ میں اسکول سروس کمیشن کے امیدواروں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان تصادم ہوگیا جس کی گورنر جگدیپ دھنکر نے مذمت کی ہے۔ SSC Candidate Clash With Police
گورنر جگدیپ دھنکر نے اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ بنگال کے نوجوانوں اور بے روزگاروں کے ساتھ جو کچھ بھی ہو رہا ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، ایس ایس سی امیدواروں اور پولیس اہلکاروں کے درمیان ہوئے تصادم افسوسناک ہے، ایسا ہونا نہیں چاہئے تھا۔ SSC Candidate Clash With Police
مزید پڑھیں:
مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر نے کہا کہ وہ امید کرتے ہیں کہ پولیس انتظامیہ اس معاملے کو سنجیدگی سے لے گی اور قصورواروں کے خلاف کارروائی کرے گی، پولیس کو کسی کی حمایت کرنے کے بجائے غیر جانبدارانہ طریقے سے کام کرنا چاہیے، عام لوگوں کو آپ سے بڑی امید ہوتی ہے۔