ETV Bharat / state

'گورنر اضلاع کا دورہ حکومت کو اطلاع دیے بغیر نہیں کرسکتے' - جگدیپ دھنکر

ممتا بنرجی کا کہنا ہے پروٹوکول کے مطابق گورنرکےکسی بھی ضلعی دورے سے قبل ریاستی حکومت کو اطلاع دی جاتی ہے لیکن گورنر نے اور ان کے سکریٹری نے ایسا ضروری نہیں سمجھا۔

'گورنراضلاع کا دورہ حکومت کو اطلاع دیے بغیر نہیں کرسکتے'

author img

By

Published : May 13, 2021, 8:32 AM IST

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے گورنر جگدیپ دھنکر کے سیاسی تصادم سے متاثرہ اضلاع کا دورہ کرنے کو ریاستی پروٹوکول کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اور گورنر جگدیپ دھنکر کے درمیان ایک بار پھر سرد جنگ شروع ہوچکی ہے۔ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی اور گورنر جگدیپ دھنکر ایک دوسرے کے کاموں میں مداخلت کرنے کی الزام تراشی میں مصروف ہیں۔

وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے گورنر جگدیپ دھنکر کو خط لکھ کر بغیر اطلاع کئے سیاسی تصادم سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر جانے کی وضاحت کرنے کو کہا ہے۔ ممتابنرجی نے کہا کہ ہر ریاست کے اپنے اپنے پروٹوکول ہوتے ہیں۔ کوئی بھی شخص نہ اس کی خلاف ورزی کر سکتا ہے اور نہ اس کے اوپر جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گورنر جگدیپ دھنکر ہمیشہ یہ بات کہتے ہیں قانون سے بڑا کوئی نہیں ہوتا ہے۔ ہر عام و خاص کو اس پر سختی سے عمل کرنا ہی پڑے گا، لیکن آج وہ اپنی باتیں بھول گئے۔

ممتا بنرجی کا کہنا ہے کہ پروٹوکول کے مطابق گورنرکے کسی بھی ضلعی دورے سے قبل ریاستی حکومت کو اطلاع دی جاتی ہے لیکن گورنر نے اور ان کے سکریٹری نے ایسا ضروری نہیں سمجھا۔

انہوں نے کہا کہ دورے کے دوران گورنر جگدیپ دھنکر کو اگر کچھ ہوجاتا ہے تو اس کی ساری ذمہ داری ریاستی حکومت پر آجائے گی اور ہمیں ہر ایک کے سامنے جواب دینا پڑے گا۔ واضح رہے کہ مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر جمعرات کے روز کوچ بہار کے شیتل کوچی کا دورہ کریں گے جہاں سیاسی تصادم سے متاثر لوگوں سے وہ ملاقات کریں گے۔

گورنر جگدیپ دھنکر سب سے پہلے کوچ بہار کے شیتل کوچی کا دورہ کریں گے جہاں اسمبلی انتخابات 2021 کے دوران مرکزی فورسز کی فائرنگ میں چار لوگوں کی موت ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ سیاسی جماعتوں کے کارکنوں کے درمیان خونی جھڑپوں میں دو لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.