ETV Bharat / state

Firhad Hakim on Modi Govt: فرہاد حکیم نے مودی حکومت کو کارپوریٹ نواز قرار دیا - بڑھتی مہنگائی کے خلاف فرہاد خلیل کا احتجاج

مغربی بنگال کے وزیر فرہاد حکیم نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کو صرف کارپوریٹ گھرانوں کی فکر ہے۔ Narendra Modi's Government is Pro-corporate Says Firhad Hakim

فرہاد حکیم نے مودی حکومت کو کارپوریٹ نواز قرار دیا

author img

By

Published : May 4, 2022, 3:32 PM IST

کولکاتا: پیٹرول ڈیزل اور رسوئی گیس کی بڑھتی قیمتوں پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کولکاتا کارپوریشن کے مئیر اور ترنمول حکومت میں وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ مرکزی حکومت کو عام لوگوں کی کوئی فکر نہیں ہے۔ انہیں صرف کارپوریٹ گھرانوں کی فکر ہے۔ دن بہ دن پیٹرول، ڈیزل، رسوئی گیس اور دیگر ضروری اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ یہ حکومت عوام کی نہیں ہے بلکہ یہ حکومت کارپوریٹ کے ذریعے چلائی جا رہی ہے یہ کارپوریٹ کی حکومت ہے۔ Modi govt's pro-rich policies favoured selected group of industrialists says Firhad Hakim

فرہاد حکیم نے مودی حکومت کو کارپوریٹ نواز قرار دیا

فرہاد حکیم نے پیٹرول ڈیزل اور رسوئی گیس کی بڑھتی قیمتوں پر مرکزی حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کو عام لوگوں کی کوئی فکر نہیں ہے۔ گذشتہ کئی ماہ سے لگاتار مختلف چیزوں کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی سے عام لوگ پریشان ہیں۔ دوسری جانب پیٹرول ڈیزل اور رسوئی گیس کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

TMC Spokesperson Kunal Ghosh: ابھیشک بنرجی 2036 میں بنگال کے وزیر اعلیٰ بنیں گے: کنال گھوش

انہوں نے کہا کہ اتنی مہنگائی میں عام لوگوں کے لئے کوئی راحت نہیں ہے۔ مرکزی حکومت تغلق کی طرح حکومت چلا رہی ہے۔ عام آدمی کو کوئی چیز خریدنے جا رہا ہے تو اس کو سوچنا پڑ رہا ہے۔ کوئی چیز سستی نہیں ہے۔ ہر چیز کی قیمت بڑھی ہے۔ گذشتہ کئی برسوں میں نہ عام لوگوں کی حالت میں بہتری آئی ہے نہ روزگار میں کوئی ترقی ہوئی ہے۔ اس حکومت میں اگر کسی کو فائدہ ہوا ہے تو وہ صرف کارپوریٹ گھرانے ہیں جب کہ انہی کی جانب سے حکومت چلائی جا رہی ہے۔ اچانک سے ٹرینز کو بند کردیا جارہا ہے۔ آج تک عوام اچھے دنوں کے انتظار میں ہیں۔ گذشتہ 7 برسوں کے دوران صرف کارپوریٹ گھرانوں کو ہی فائدہ ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.