مغربی بنگال: پولس محکمہ نے گزشتہ دنوں کانسٹیبل اور لیڈی کانسٹبل کے عہدے کے لئے درخواست طلب کی تھی جس میں کہا گیا ہے کہ تقرری کے لئے ہونے والے امتحانات کا سوالنامہ صرف بنگلہ اور نیپالی زبان میں ہوگا۔ اس سے قبل میں سرکاری ملازمتوں کے لئے ہونے والے امتحانات کے سوالنامے بنگلہ نیپالی کے علاوہ انگریزی میں بھی ہوتے تھے جس کے نتیجے میں اردو، ہندی اور انگریزی میڈیم کے امیدواروں کے لئے کوئی مسئلہ نہیں تھا۔ Government job questionnaires will be in Bengali
ذرائع کے مطابق ریاست کے اب دوسرے محکمہ میں بھی نوکریوں کے لئے ہونے والے امتحانی پرچے بنگلہ میں ہوں گے۔ وہیں ریاست کے کالجز میں بھی اساتذہ کی تقرری کے لئے ہونے والے ٹیسٹ کا جنرل پیپر بنگلہ زبان میں ہوگا۔ کالج سروس کمیشن کے مطابق دسمبر میں ہونے والے SET کے امتحان میں سوالنامہ صرف بنگلہ اور نیپالی زبان میں ہوں گے، کالج سروس کمیشن کے اس فیصلے سے اردو زبان سے امیدواروں میں تشویش ہے۔
وہیں اس حوالے سے جماعت اسلامی اور پرپل فاؤنڈیشن اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کررہی ہے۔ جماعت اسلامی نے مغربی بنگال پولس ریکروٹمنٹ بورڈ کو یاداشت بھی دی ہے اور سوالنامہ کو انگریزی میں کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ Government job questionnaires will be in Bengali
وہیں پرپل فاؤنڈیشن کی سربراہ عظمی عالم نے بھی اس حوالے سے ریاست کے وزیر اقلیتی امور و مدرسہ تعلیم غلام ربانی سے ملاقات کی اور اردو میڈیم کے طلباء کی پریشانی کو ان کے سامنے رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کولکاتا پولس میں کانسٹبل اور لیڈی کانسٹبل کے عہدے کے لئے جو عرضیاں طلب کی گئی ہیں اس میں کہا گیا ہے کہ سوالنامہ صرف بنگلہ اور نیپالی زبان میں ہوں گے انگریزی اور اردو میں نہیں ہوں گے، تو ایسے میں اردو میڈیم سے تعلیم حاصل کرنے والے طلباء پہلے سے ہی مالی طور پر کمزور ہیں اب اور کمزور ہوں گے۔
مزید پڑھیں:
بنگال کے اسکولوں میں 65 ہزار کے قریب اردو میڈیم کے بچے ہیں۔ حیرانی کی بات یہ ہے کہ موجودہ حکومت دعوی کرتی ہے کہ اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ دیا جائے گا لیکن اس کے برعکس اردو کو ختم کرنے پر کام کیا جارہا ہے۔