ETV Bharat / state

ویمل گورنگ ترنمول کانگریس میں شامل

گورکھا جن مکتی مورچہ کے سربراہ ویمل گورنگ این ڈی اے کا ساتھ چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

author img

By

Published : Oct 21, 2020, 10:31 PM IST

گورکھا جن مکتی مورچہ کے سربراہ ویمل گورنگ

مغربی بنگال کے شمالی 24پرگنہ ضلع کے سالٹ لیک میں پریس کانفرنس کے دوران گورکھا جن مکتی مورچہ کے سربراہ ویمل گورنگ نے کہا کہ این ڈی اے سے رشتہ توڑ دیا۔

انہوں نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے دارجلنگ کو گورکھا لینڈ بنانے کا جو وعدہ کیا تھا اسے پورا نہیں کیا۔

ویمل گورنگ کا کہنا ہے کہ اس لئے این ڈی اے چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

این ڈی اے کو پہلے ہی خیر باد کہہ چکا ہوں۔

جی جے ایم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ این ڈی اے کو چھوڑ کر ترنمول کانگریس کے ساتھ اتحاد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2021 اسمبلی میں گورکھا جن مکتی مورچہ ترنمول کانگریس کے ساتھ بی جے پی کو شکست دینے کے لئے میدان میں اترے گی۔

اس کے ساتھ 2024 پارلیمانی انتخابات میں بھی جی جے ایم اور ترنمول کانگریس مل کر شمالی بنگال کو بی جے پی سے نجات دلانے کی کوشش کی جائے گی۔

جی جے ایم کے سربراہ کے مطابق ترنمول کانگریس کے سربراہ ممتا بنرجی کو تیسری مرتبہ وزیر اعلی بنتے ہوئے دکھنا چاہتے ہیں۔

ممتا بنرجی کی قیادت میں ہی بنگال اور دارجلنگ کی ترقی ممکن ہے۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم کی خاموشی پر ادھیر رنجن چودھری کا سوال

واضح رہے کہ کورگھا جن مکتی مورچہ کے سربراہ ویمل گورنگ پر پولیس اسٹیشن پر حملہ کرنے اور ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے. ویمل گورنگ گزشتہ چند برسوں سے سیاست سے دور تھے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.