رائے گنج:مغربی بنگال کے شمالی دیناج پور ضلع میں بھارت بنگلہ دیش سرحد کے قریب محکمہ ایکسائیز ڈائریکٹوریٹ نے بی ایس ایف کی مدد سے بھارت سے نگلہ دیش اسمگل ہونے والے سونے کے بسکیٹ کو ضبط کر لیا۔Gold Worth Rupess Crore Recovered From India Bangaldesh Border In dinajpur
اس معاملے میں ایک بھارتی اور ایک بنگلہ دیشی شہری کو گرفتار کرلیا۔ بنگلہ دیشی شہری کس کی شناخت منٹو بھدو اور بھارتی شہری کی شناخت سجیت گھوش کے طور پر ہوئی ہے۔ دونوں سرحد پر سونے چاندی کے زیورات کے اسمگلنگ کرتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق بھارت بنگلہ دیش کی بین الاقوامی سرحد سے دو کیلو971 گرام سونے کے بیسکیٹ برامد کئے گئے ہیں۔بازار میں اس کی قیمت تقریباً ساڑھے سات کروڑ روپے ہے۔دونوں اسمگلروں کو مزید پوچھ گچھ کے لئے کولکاتا لایا گیا ہے۔
محکمہ ایکسائیز ڈائریکٹوریٹ نے اس سلسلے میں زیادہ کچھ کہنے سے انکار کر دیا ہے۔انہوں نے مختصر طور پر کہا ہے کہ سرحدی علاقوں میں اس طرح کی برآمدگی ہوتی رہی ہے۔پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Gyanvapi Masjid Case گیانواپی مسجد معاملے کی سماعت آج
مغربی بنگال کے شمالی24 پرگنہ کے بیلگھڑیا تھانہ کے تحت بیلگھڑیا ایکسپریس وے پر پولیس نے خصوصی تلاشی مہم کے دوران چار افراد کو گرفتار کرکے ان سے کے پاس سے گیارہ کیلو سونے کے بیسکیٹ اور نقد روپے برآمد کرلیا۔برآمد شدہ سونے کے بیشکیٹ کی قیمت چھ کروڑ روپے بتائی جارہی ہے۔Gold Worth Rupess Crore Recovered From India Bangaldesh Border In dinajpur