ETV Bharat / state

I-League Final: گوکولم کیرالہ ایف سی آئی لیگ کا نیا چیمپیئن

author img

By

Published : May 16, 2022, 8:42 AM IST

دفاعی چیمپئن گوکولم کیرالہ ایف سی نے محمڈن اسپورٹنگ کو دلچسپ اور سنسنی خیز فائنل مقابلے میں 1۔2 سے شکست دے کر آئی لیگ کا خطاب اپنے نام کر لیا۔ Gokulam Kerala FC Beat Mohammedan Sporting

گوکولم کیرالہ ایف سی آئی لیگ کا نیا چیمپئن

شمالی 24 پرگنہ: مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بدھان نگر میں واقع سالٹ لیک اسٹیڈیم میں آئی لیگ کے فائنل میں میزبان محمڈن اسپورٹنگ اور گوکولم کیرالہ ایف سی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔ دونوں ٹیمیں خطاب جیتنے کے ارادے سے میدان میں اتریں۔ شروعات سے ہی دونوں ٹیموں کی جانب سے جارحانہ انداز میں کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک دوسرے پر برتری حاصل کرنے کی کوشش کی۔ آخر میں گوکولم کیرالہ ایف سی نے یہ خطاب اپنے نام کر لیا۔ Gokulam Kerala FC the new champion of I-League

پہلے ہاف کے اختتام تک محمڈن اسپورٹنگ اور گوکولم کیرالہ ایف سی کے درمیان برتری کی جنگ جاری رہی لیکن کسی کو گول کرنے کا موقع نہیں مل سکا اور میچ کا اسکور 0-0 رہا۔ دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں کی جانب سے شاندار کھیل کا مظاہرہ دیکھنے کو ملا، کھیل کے 49ویں منٹ میں راشد نے گول کرکے گوکولم کیرالہ کو 0۔1 کی برتری دلائی مگر سات منٹ بعد ہی 56ویں منٹ میں مارکوس جوزف کے فری کک پر اظہرالدین ملک نے گول کرکے محمڈن اسپورٹنگ کو ایک ایک گول کی برابری پر لا کھڑا کر دیا۔ Gokulam Kerala FC defend I league title successfully

کھیل کے 67 ویں منٹ پر ایملی بینی نے گول کرکے گوکولم کیرالہ ایف سی کو ایک بار پھر 1۔2 کی برتری دلانے میں اہم رول ادا کیا۔ کھیل کے اختتام تک میزبان ٹیم محمڈن اسپورٹنگ گول کرنے کی کوشش کرتی رہی لیکن ناکام رہی۔ گوکولم کیرالہ ایف سی 1۔2 سے فائنل میچ جیت کر نہ صرف خطاب کا کامیابی کے ساتھ دفاع کیا بلکہ لگاتار دوسری مرتبہ آئی لیگ کا خطاب جیتنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ محمڈن اسپورٹنگ کے غیر ملکی فٹبالر مارکوس جوزف کو ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ اس کے علاوہ مارکوس جوزف کو ٹاپ اسکور کا بھی ایوارڈ دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.