ETV Bharat / state

بی جے پی نے وعدہ پورا نہیں کیا :جی جے ایم رہنما

author img

By

Published : Nov 6, 2020, 10:27 AM IST

مغربی بنگال میں آئندہ برس اسمبلی انتخابات کو لے کر گورکھا جن مکتی مورچہ کے رہنما ویمل گورنگ نے کہا کہ ترنمول کانگریس کےساتھ مل کر گورکھا جن مکتی مورچہ 2021 کا اسمبلی انتخابات لڑے گی۔

گورکھا جن مکتی مورچہ کے رہنما ویمل گورنگ

گورکھا جن مکتی مورچہ کے رہنما ویمل گورنگ نے کہا کہ بی جے پی اپنا نے وعدہ پورا نہیں کیا ہے، اس لئےترنمول کانگریس کے ساتھ مل کر 2021 اسمبلی انتخابات لڑیں گے۔چند دنوں تک خاموشی اختیار کرنے کے بعد کورگھا جن مکتی مورچہ کے رہنما ویمل گورنگ نے پریس کانگریس کے دوران یہ بات کہی۔

ویمل گورنگ کی تین برسوں بعد مغربی بنگال کی سیاست میں واپسی کے بعد دارجلنگ میں مسلسل احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔گورکھا جن مکتی مورچہ مخالف جماعت ویمل گورنگ کے خلاف مسلسل احتجاج کر رہے ہیں.جس کے سبب ماحول کشیدہ ہوتا جارہا ہے۔

جی جے ایم کے رہنما ویمل گورنگ کے رہنما ویمل گورنگ نے کہا کہ مغربی بنگال کی سیاست ملک کی دوسری ریاستوں کے مقابلے بہت ہی صاف و شفاف ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگ مخالفت کرتے ہیں تو اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کی موجودگی سے دوسروں کو خطرہ لائق ہے۔

پریس کانگریس کے دوران جی جے ایم کے رہنما کا کہنا تھا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی نے گورکھا لینڈ کو لے کر جو وعدہ کیا تھا اسے پورا نہیں کیا۔ اس لئے ان کے ساتھ اب رہنے کا کوئی سوال ہی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے دارجلنگ میں پاؤں جمانے سے قبل علیحدہ گورکھالینڈ کی تشکیل کو لے کر وعدہ کیا تھا۔ لیکن برسوں گزر جانے کے باوجود گورکھا لینڈ کا مسئلہ جوں کا توں ہے۔ دارجلنگ کے عوام نے بی جے پی سے الگ ہونے کے فیصلے کی حمایت کی ہے۔

نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2021 میں ترنمول کانگریس کے ساتھ مل کر اسمبلی انتخابات لڑنے کا فیصلہ درست ہے. دارجلنگ کے عوام نے بھی ترنمول کانگریس کے ساتھ اتحاد کی حمایت کی ہے۔

واضح رہے کہ اکتوبر مہینے میں گورکھا جن مکتی مورچہ کے رہنما ویمل گورنگ برسوں بعد مغربی بنگال کی سیاست میں نمودار ہوئے ہیں۔سالٹ لیک میں واقع گورکھا بھون میں پریس کانفرنس کے دوران ترنمول کانگریس کے ساتھ اتحاد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ویمل گورنگ کے اس فیصلے پر کانگریس، بائیں محاذ اور بی جے پی نے جم کر تنقید کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.