ETV Bharat / state

Gamble Fair in Bengal مغربی بنگال میں جوا میلہ لوگوں کی توجہ کا مرکز - مغربی بنگال کے مالدہ ضلع

جوا معاشرے میں ممنوع سمجھا جاتا ہے کیونکہ جب یہ نشہ بن جاتا ہے تو ایک انسان کو تباہ و برباد کر دیتا ہے، لیکن مالدہ ضلع کے مختار پور گاؤں میں ہر سال مولاستھی کے موقعے پر جوئے کا میلہ (جوار میلہ) منعقد کیا جاتا ہے۔ اس موقعے پر بوڑھے اور جوان ایک ایک ساتھ جوا کھیلتے نظر آتے ہیں۔ Gamble Fair In Bengal

مغربی بنگال میں جوا میلہ لوگوں کی توجہ کا مرکز

author img

By

Published : Nov 30, 2022, 11:41 AM IST

کولکاتا: جوے کو معاشرے کے لیے لعنت قرار دیا گیا ہے۔ والدین اپنے بچوں کو اس لعنت سے دور رکھنے کو ترجیح دیتے ہیں، لیکن مغربی بنگال کے مالدہ کے ایک گاوں میں اس کے برعکس منظر دیکھنے کو ملتا ہے۔ یہاں باقاعدہ جوا میلے کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ مغربی بنگال کے پرانا (اولڈ) مالدہ شہر سے سات کلومیٹر کے فاصلے پر مختار پور نام کا ایک غیر معروف گاؤں واقع ہے۔ وہاں ہر سال سردی کے موسم میں جوا میلہ کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ Gamble Fair In Malda Bengal

مغربی بنگال میں جوا میلہ لوگوں کی توجہ کا مرکز
مغربی بنگال میں جوا میلہ لوگوں کی توجہ کا مرکز

مقامی لوگوں نے بتایا کہ یہ میلہ ہر سال دیوی درگا کے اوتار، دیوی سشتھی پوجا کے لئے منعقد کیا جاتا ہے۔ اس موقع پر جہاں خواتین آم کے باغ میں پوجا کرتی ہیں، وہیں کھلے میدان میں مرد اور خاندان کے دیگر افراد جوا کھیلنے میں مصروف ہوتے ہیں۔ Bengal's legit Indian Las Vegas draws crowd from far and near

یہ بھی پڑھیں:Football Fans Decorate Streets فٹبال شائقین نے فیفا ورلڈ کپ کی تھیم میں پوری گلی کو سجا دیا

اس میلے کی کمیٹی کے اراکین میں سے ایک گنیش ہلدار نے کہا کہ اس میلے میں جوے کے پیچھے ایک دلچسپ کہانی ہے۔ یہ ایک قدیم میلہ ہے۔ اس وقت پورا علاقہ جنگل سے بھرا ہوا تھا اور ایک خاص دن مقامی خواتین ساشتی دیوی کے مندر میں پوجا کرنے آتی تھیں۔ خواتین کے ساتھ مرد ان کی حفاظت کے لئے آتے تھے۔ اس وقت سے ہی اس میلے کا سلسلہ شروع ہوا وہ آج تک جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مالدہ ضلع اور اس سے متصل ضلع کے لوگ اس میلے میں آتے ہیں۔ میلے میں دکان وغیرہ لگانے والوں کی اچھی خاصی آمدنی ہو جاتی ہے۔ لوگوں میں بھی اس میلے کے تئیں اچھی خاصی دلچسپی پائی جاتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.