ETV Bharat / state

Prophet Comment Row: فرفرہ شریف کی جانب سے امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل - فرفرہ شریف کے پیرزادہ طحہ صدیقی

ہگلی ضلع میں واقع بین الاقوامی شہرت یافتہ درگاہ فرفرہ شریف کے پیرزادہ طحہ صدیقی نے کہا کہ ہوڑہ ضلع کے بیشتر علاقوں میں پرتشدد مظاہرے سے حالات کشیدہ ہو چکے ہیں۔ لوگوں کو غور و فکر کرنے کی ضرورت ہے۔Prophet Comment Row

فرفرہ شریف کی جانب سے امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل

author img

By

Published : Jun 11, 2022, 6:31 PM IST

فرفرہ شریف کے پیرزادہ طحہ صدیقی نے ہوڑہ کے مختلف علاقوں سے رسول اللہﷺ کی شان میں نازیبا تبصرہ کرنے والے نپور شرما اور نوین جندل کے خلاف احتجاجی جلوس کے دوران پرتشدد مظاہرے کے بعد مقامی باشندوں سے امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔ ہگلی ضلع میں واقع بین الاقوامی شہرت یافتہ زیارت گاہ فرفرہ شریف کے پیرزادہ طحہ صدیقی نے کہا کہ ہوڑہ ضلع کے بیشتر علاقوں میں پرتشدد مظاہرے سے حالات کشیدہ ہو چکے ہیں۔ لوگوں غور و فکر کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی بنگال کی تاریخ رہی ہے کہ تمام مذاہب کے لوگ آپس میں مل جل کر رہتے ہیں، لیکن چند لوگ اور سیاسی جماعتیں بالخصوص بی جے پی حالات بگاڑنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی تمام مذاہب کے لوگوں سے امن و امان برقرار رکھنے کی اپیل ہے. اس کے لئے تمام لوگوں کو آگے آنے کی ضرورت ہے تاکہ حالات جلد سے جلد معمول پر لوٹ آئے۔Prophet Comment Row

پیرزادہ طحہ صدیقی نے کہا کہ بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت اس معاملے کو ہوا دینے والی نوپور شرما اور نوین جندل کو گرفتار کیوں نہیں کرتی ہے۔ ان دونوں کی وجہ سے ہی ملک میں یہ حالت پیدا ہوئی ہے۔ غور طلب ہے کہ ہوڑہ ضلع پولیس انتظامیہ نے گرامین اور سٹی پولیس کے مختلف علاقوں میں لاء اینڈ آرڈر اور سکیورٹی کے مدنظر 13 جون تک انٹرنیٹ خدمات معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ حضرت محمدﷺ کی شان میں نازیبا تبصرہ کا معاملہ منظر عام پر آنے کے بعد ہوڑہ ضلع میں پرتشدد مظاہرے کا سلسلہ جاری یے۔ افواہوں پر مکمل طور پر قابو پانے کے لیے انٹرنیٹ خدمات معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ ہوڑہ ضلع کے مختلف علاقوں میں نافذ دفعہ 144 کی مدت میں توسیع کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔ دوسری طرف وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے ٹویٹ کرتے ہوئے بی جے پی کو انتباہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ ممتابنرجی نے کہا کہ لاء اینڈ آرڈر کو کھلواڑ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: Leaders Distance from Protest in Bengal: اقلیتی طبقے کے سیاسی رہنماؤں کے جلسہ و جلوس سے دوری پر سوال

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.