ETV Bharat / state

سڑک حادثے میں چودہ افراد ہلاک - etv bharat news

وزیراعلی ممتا بنرجی نے سڑک حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو ڈھائی- ڈھائی لاکھ روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

سڑک حادثے میں چودہ افراد کی موت
سڑک حادثے میں چودہ افراد کی موت
author img

By

Published : Jan 20, 2021, 9:58 PM IST

مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بنرجی نے دھوپ گوڑی میں ہوئے سڑک حادثے میں ہلاک ہونے والے چودہ افراد کی موت پر تعزیت پیش کی۔

اس دوران انہوں نے کہا کہ 'یہ ایک دلدوز واقعہ ہے۔ ہلاک ہونے والے افراد کے کنبوں سے ہمدردی ہے اور اس برے وقت میں ان کے دکھ میں برابر کی شریک ہوں۔

وزیراعلی ممتا بنرجی نے سڑک حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو ڈھائی، ڈھائی لاکھ روپے معاوضہ دینے کا بھی اعلان کیا ہے۔

اس کے علاوہ حادثے میں شدید طور پر زخمی ہونے والوں کو 50-50 ہزار روپے اور معمولی طور پر زخمی ہونے والوں کو 25-25 ہزار روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ مغربی بنگال کے جلپایی گوڑی ضلع کے دھوپ گوڑی میں آج صبح پتھر سے لدی لاری شادی سے واپس آرہی ماروتی وین اور ٹاٹا میجک پر پلٹ گئی
اس واقعے میں چودہ افراد کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ دس لوگ شدیدی طور پر زخمی ہو گئے جن میں سے دو کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.