ETV Bharat / state

کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے سابق جنرل سیکرٹری ترنمول میں شامل - کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے سابق جنرل سیکرٹری بسوا سروپ دے

کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے سابق جنرل سیکرٹری بسوا سروپ دے نے ترنمول کانگریس کی رکنیت حاصل کر لی ہے۔

کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے سابق جنرل سیکرٹری ترنمول کانگریس میں شامل

author img

By

Published : Jan 20, 2021, 5:24 PM IST

مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے سابق جنرل سیکرٹری بسواسروپ دے آج ترنمول کانگریس میں شامل ہو گئے۔

ترنمول کانگریس سے رکن پارلیمان سدیپ بنداوپادھیائے اور رکن پارلیمان سکھیندو شیکھر راے کی موجودگی میں سی اے بی کے سابق جنرل سیکرٹری بسواسروپ دے نے جھنڈا تھام کر ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔

سی اے بی کے سابق اعلی عہدیدار بسواسروپ دے نے کہا کہ میں نے اپنی ساری زندگی کھیلوں کے منتظم کے طور پر کام کیا، لیکن اب سیاست کے میدان میں قسمت آزمانے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست کا میدان میرے لئے بالکل نیا ہے، لیکن پرانے اور تجربہ کار کھلاڑیوں کی مدد سے میں بھی اپنا دبدبہ بنالوں گا۔

بسواسروپ دے کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کا واحد مقصد عوام کی خدمت کرنا ہے۔پارٹی کی سربراہ ممتا بنرجی نے اپنی پوری زندگی عوامی خدمت انجام دینے کے لئے وقف کردیا ہے تو میں ان کے نقش قدم پر کیوں نہیں چل سکتا ہوں۔

کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے سابق جنرل سیکرٹری بسواسروپ دے کے ترنمول کانگریس میں شامل ہونے کے بعد دوسرے کھلاڑیوں کی شمولیت کی قیاس آرائی تیز ہو گیی ہے۔

ذرائع کے مطابق بی جے پی کے اعلیٰ رہنماؤں نے بی سی سی آئی کے صدر سورو گنگولی کو بی جے پی میں شامل کرنے کی کوشش تیز کر دی ہے، لیکن پرنس آف کولکاتا (مہاراج سورو گنگولی) نے اس ضمن میں اب تک واضح طور پر کچھ بھی نہیں کہا ہے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.