ETV Bharat / state

مغربی بنگال میں محکمہ جنگلات کے ہیڈکوارٹر اور ایم ایل اے بائرن بسواس کے گھر پر چھاپہ - یگر اضلاع میں جانچ ایجنسیوں

IT Raids On MLA Bayron Biswas House: مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے سالٹ لیک میں واقع محکمہ جنگلات کے ہیڈ کوارٹر پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی ٹیم نے چھاپہ ماری مہم چلائی۔ وہیں مرشدآباد کے ساگر دیگھی کے رکن اسمبلی بائرن بسواس کے گھر پر بھی انکس ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے چھاپہ مارا۔

ای ڈی نے محکمہ جنگلات کے ہیڈکوارٹر پر چھاپہ مارا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 20, 2023, 10:40 AM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سمیت تمام دیگر اضلاع میں جانچ ایجنسیوں کی بدعنوانی کے مختلف کیسز میں چھاپہ ماری مہم جاری ہے۔ جانچ ایجنسیوں کی کارروائی پر حکمراں جماعت ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان الزام تراشی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منگل کو سالٹ لیک میں مغربی بنگال کے محکمہ جنگلات کے ہیڈکوارٹر پر چھاپہ مارا، جہاں گرفتار ریاست کے سابق وزیر خوراک جیوتی پریا ملک کے پاس وزیر جنگلات کے طور پر ایک سرکاری کمرہ ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ملک کو ای ڈی نے اکتوبر میں قانونی راشن سسٹم گھوٹالے میں مبینہ طور پر ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا تھا جس کی جانچ کلکتہ ہائی کورٹ کے حکم کے بعد ای ڈی کے ساتھ ساتھ سی بی آئی کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ارکان پارلیمان کی معطلی سے ممتا بنرجی برہم

دوسری طرف مرشدآباد کے ساگر دیگھی کے رکن اسمبلی بائرن بسواس کے گھر پر انکس ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کی ایک ٹیم نے چھاپہ ماری کی۔ چھاپہ ماری کے دوران انکس ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے نہ تو کسی کو گھر سے باہر جانے دیا اور نہ ہی کسی کو باہر سے گھر میں داخل ہونے دیا۔ رکن اسمبلی کے مکان کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ واضح رہے کہ رکن اسمبلی بائرن بسواس مرشدآباد کے ساگر دیکھی حلقے سے کانگریس کے ٹکٹ پر ضمنی انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔ جیت کے بعد وہ کانگریس کو چھوڑ کر ترنمول کانگریس میں شامل ہو گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.