ETV Bharat / state

ڈالخولہ میونسپلٹی کے مسلم کاؤنسلر باغی ہوگئے

author img

By

Published : Dec 10, 2020, 3:32 PM IST

ڈالخولہ میونسپیلیٹی کے ایڈمنسٹریٹو بورڈ میں مسلم کاؤنسلرز کو جگہ نہیں ملنے پر پارٹی کے مسلم کاؤنسلرز نے تمام پروگراموں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے۔

ڈالخولہ میونسپلٹی کے مسلم کاؤنسلر باغی ہوگئے
ڈالخولہ میونسپلٹی کے مسلم کاؤنسلر باغی ہوگئے

مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کی پریشانیاں تو کم ہو رہی ہیں لیکن ستارے اب بھی گردش میں ہیں۔ پارٹی چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے رکن اسمبلی مہیر گوسوامی، وزارت چھوڑنے والے شھبندو ادھیکاری کے بعد اب ڈالخولہ میونسپلٹی کے پانچ کاؤنسلرز ناراض ہو گئے ہیں۔

اگلے 16دسمبر کو ڈالخولہ میونسپلٹی کی معیاد ختم ہونے والی ہے۔ اسی وجہ سے ڈالخولہ میونسپیلیٹی کا چیف ایڈمنسٹریٹو بورڈ قائم کیا گیا ہے۔ ڈپٹی مجسٹریٹ کو ایڈمنسٹریٹو بورڈ کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ اس بورڈ میں مسلم کاؤنسلرز کو نظرانداز کر دیا گیا ہے۔

میونسپلٹی کے ایڈمنسٹریٹو بورڈ میں پانچ مسلم کاؤنسلروں کو جگہ نہیں ملنے پر پارٹی کے تمام پروگراموں کے بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تمام پانچوں کاؤنسلرز کا کہنا ہے کہ انہیں ایڈمنسٹریٹو بورڈ میں شامل نہ کرنا بڑی نا انصافی ہے تاہم اس کے خلاف احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈالخولہ میونسپلٹی کے پانچوں اقلیتی کاؤنسلرز کا کہنا ہے کہ ایڈمبسٹریٹو بورڈ میں جب تک ہمیں شامل نہیں کیا جاتا ہے اس وقت تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس صورت میں ترنمول کانگریس کے تمام سیاسی اور غیر مستقل سیاسی پروگراموں کو بائیکاؤٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

باغی کاؤنسلرز کا کہنا ہے کہ وہ وزیراعلی ممتابنرجی سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں تاکہ انہیں بھی پتہ چلے کہ ہمارے ساتھ کتنی بڑی نا انصافی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا ترنمول کانگریس سے گہرا رشتہ ہے تاہم اسے آسانی سے ختم نہیں کیا جا سکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.