ETV Bharat / state

کرین گرنے سے پانچ زخمی، ایک کی حالت نازک

author img

By

Published : Nov 6, 2020, 12:09 PM IST

کولکاتا کے علی پور سینٹرل جیل کے قریب کرین گرنے سے پانچ افراد زخمی ہوگئے، جن میں ایک شخص کی حالت سنگین بتائی جارہی ہے۔

کرین گرنے سے پانچ زخمی، ایک کی حالت نازک
کرین گرنے سے پانچ زخمی، ایک کی حالت نازک

ریاست مغربی بنگال کے جنوبی کولکاتا کے علی پور میں واقع سینٹرل جیل کے قریب تعمیراتی کام کے دوران کرین گر گیا۔

اس واقعے میں پانچ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے جبکہ ان میں سے ایک شخص کے شدید طور پر زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

ذرائع کے مطابق سرکاری تعمیراتی منصوبے کے تحت علی پور سینٹرل جیل کے قریب کام چل رہا تھا، اسی وقت کرین گر پڑا، جس کے بعد علاقے میں افراتفری مچ گئی۔

واضح رہے کہ پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیم جائے وقوع پر پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں پابچ لوگ زخمی ہوئے ہیں، انہیں ایس ایس کے ایم ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جبکہ پولیس کے مطابق موقع پر موجود ملازمین سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ یہ ایک حادثہ ہے اس کے باوجود تفتیش کی جارہی ہے تاکہ یہ پتہ چلے کہ کہیں کسی کی کوئی لاپروائی تو نہیں ہے۔

دوسری طرف ڈی سی معراج خالد جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش کر رہے ہیں۔ تاہم افسران سے اس واقعے سے متعلق تفصیلی معلومات حاصل کی اور فائر بریگیڈ نے بھی اس واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.