ETV Bharat / state

Fishing Banned for Two Months: ڈائمنڈ ہاربر کی ندی میں دو مہینوں کے لیے مچھلی پکڑنے پر پابندی

جنوبی 24 پرگنہ ضلع انتظامیہ نے خلیج بنگال سے متصل ڈائمنڈ ہاربر کی ندی میں ماہی گیروں پر دو مہینوں کے لیے مچھلی پکڑنے پر پابندی عائد کر دی ہے Fishing Banned for Two Months۔ انتظامیہ کے اس فیصلے سے ماہی گیروں میں ناراضگی پائی جا رہی ہے۔

ڈائمنڈ ہاربر کی ندی میں دو مہینوں کے لیے مچھلی پکڑنے پر پابندی

author img

By

Published : Apr 23, 2022, 7:58 PM IST

مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ ضلع کی انتظامیہ نے خلیج بنگال سے متصل ڈائمنڈ ہاربر کی ندی میں ماہی گیروں پر دو مہینوں کے لیے مچھلی پکڑنے پر پابندی عائد کر دی ہے Fishing Banned for Two Months۔ انتظامیہ کی جانب سے دو مہینوں تک ندی میں مچھلی پکڑنے پر پابندی عائد کرنے کے اس فیصلے سے ماہی گیروں میں ناراضگی پائی جا رہی ہے۔

مغربی بنگال فیشری ایسوسی ایشن اور جنوبی 24 پرگنہ فیشری ایسوسی ایشن کے اراکین نے دو مہینوں کی عائد کے خلاف ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے انتظامیہ سے احتجاج درج کرایا ہے۔ ماہی گیروں نے کہاکہ دو مہینوں تک مچھلی پکڑنے پر پابندی عائد کرنے کی وجہ سے ہماری روزی روٹی پر بہت برا اثر پڑے گا، ہم اتنے ہی دنوں تک خاموش بیٹھ نہیں سکتے ہیں۔'

ویڈیو

انہوں نے کہاکہ ضلع انتظامیہ نے پابندی عائد کرنے کی جو وجہ بتائی ہے، وہ موضوع بحث ہے۔ ڈائمنڈ ہاربر خلیج بنگال سے جڑا ہوا ہے۔ یہاں برسوں میں مچھلیاں کبھی کم نہیں ہوئی تو پھر آج کیسے ہو سکتی ہے۔ یہ سمجھنے والی بات ہے۔'

دوسری طرف ضلع انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جنوبی 24 پرگنہ میری ٹائم کے مشورے پر ہی مچھلی پکڑنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ دو مہینوں کی پابندی کی وجہ سے ندی میں مچھلیوں کی افزائی ہوگی اور چھوٹی مچھلیاں بڑی ہو جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ یہ ہم نہیں بلکہ میری ٹائم کے ماہرین کی رائے ہے۔ ماہی گیروں کے حق میں بہتری کے لیے پابندی عائد کی گئی ہے۔ ماہی گیروں کو نقصان ہوتا ہے تو پھر دوبارہ پابندی عائد کرنے کے بارے میں سوچا جائے گا۔'

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.