ETV Bharat / state

Prices Soaring on Jamai Shasthi-eve: بنگالی تہوار 'جمائی ششٹھی' پر مہنگائی اثر انداز

ریاست کے تمام اضلاع میں بنگالی تہوار 'جمائی ششٹھی' منایا جا رہا ہے لیکن اس پر مہنگائی کا اثر دیکھنے کو مل رہا ہے۔ اس موقع پر بازاروں میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کافی اضافہ ہوا ہے۔

Prices Soaring on Jamai Shasthi-eve
بنگالیوں کے تہوار جمائی ششٹھی پر مہنگائی کی مار
author img

By

Published : Jun 5, 2022, 5:53 PM IST

مغربی بنگال کے تہوار 'جمائی ششٹھی' کے اس موقع پر بنگالی فیملی اپنے داماد کو گھر پر مدعو کرتی ہے اور اس کی خاص خاطر تواضع کی جاتی ہے۔ 'جمائی ششٹھی' کے موقع پر داماد آم اور لیچی لے کر اپنے سسرال جاتے ہیں۔ یہ روایت صدیوں پرانی ہے اور یہ تہوار آج بھی بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ تہوار کے موقع کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع میں بازاروں میں ضروری اشیا کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوا ہے جس سے عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

بنگالیوں کے تہوار جمائی ششٹھی پر مہنگائی کی مار

کولکاتا اور اس کے اطراف کے بازاروں میں اس وقت آم 280 تا 320 روپے کلو فروخت ہورہا ہے۔دو دنوں پہلے اس کی قیمتیں 80 روپے تا 120 روپے تک تھی۔ اس کے علاوہ لیچی کی قیمتوں میں زبردست اضافہ درج کیا گیا ہے۔ روہو مچھلی 280 سے 300 روپے کلو، کتلا ڈھائی سو روپے تا تین سو روپے، مانگور 190 تا 240 روپے کلو فروخت ہو رہی ہے۔ دکانداروں کا کہنا ہے کہ 'جمائی ششٹھی' کی وجہ سے بازاروں میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے خریدار نہیں ہیں۔ تہوار کے موقع پر بھی بازاروں میں سناٹا چھایا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: Unemployment in West Bengal: بنگال میں 10 میں سے 5 افراد بے روزگار

آم اور لیچی کی قیمتوں میں زیادہ اضافہ نہیں ہوا ہے۔ لاک ڈاؤن کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب جمائی ششٹھی کے موقع پر پھلوں کے خریدار نہیں ہیں۔ دو تین دنوں کے بعد سب کچھ معمول پر آ جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.