ETV Bharat / state

Sealdah Metro Station: سیالدہ میٹرو اسٹیشن میں امڈی لوگوں کی بھیڑ، 31 ہزار مسافروں نے سفر کیا

ایسٹ ویسٹ میٹرو کے سیالدہ میٹرو اسٹیشن کو افتتاح کے دو دن بعد عام لوگوں کے لیے کھول دیا گیا۔ پہلے ہی دن سیالدہ میٹرو اسٹیشن میں امڈی لوگوں کی بھیڑ تقریباً 31 ہزار مسافروں نے سفر کیا۔

first-day-huge-commuter-used-sealdah-metro-station
سیالدہ میٹرو اسٹیشن میں امڈی لوگوں کی بھیڑ، 31 ہزار مسافروں نے سفر کیا
author img

By

Published : Jul 16, 2022, 8:14 AM IST

کولکاتا: ایسٹ ویسٹ میٹرو کے سیالدہ میٹرو اسٹیشن کو افتتاح کے دو دن بعد عام لوگوں کے لیے کھول دیا گیا۔ پہلے ہی دن سیالدہ میٹرو اسٹیشن Sealdah Metro Station سے سفر کرنے والی کی بھیڑ امڈ پڑی، سیالدہ سے سیکڑ 5 جانے والے مسافر اب با آسانی صرف 20 منٹ میں سیکٹر 5پہنچ جائیں گے۔ پہلے دن صبح 6بج کر 55 منٹ میں پہلی ٹرین سیکٹر 5کے لیے روانہ ہوئی۔ جبکہ اسٹیشن پر کئی گھنٹوں قبل سے ہی سیکٹر 5 جانے والے مسافر سیالدہ میٹرو اسٹیشن پر جمع ہو گئے تھے۔ پہلے روز سیالدہ میٹرو اسٹیشن سے 31 ہزارہ مسافروں نے سفر کیا، جب کہ میٹرو ریلوے کو پہلے روز ہی 31 لاکھ کی آمدنی ہوئی۔ First Day Huge Commuter Used Sealdah Metro Station

سیالدہ میٹرو اسٹیشن Sealdah Metro Station دو دن ہی قبل مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی نے ہوڑہ میدان سے ورچول افتتاح کیا تھا، جب کہ اس قبل اسمرتی ایرانی نے سیالدہ میٹرو اسٹیشن پہنچ کا اس نئے اسٹیشن کا جائزہ بھی لیا تھا۔ افتتاح کے دو دن بعد سیالدہ میٹرو اسٹیشن کو عام لوگوں کے لیے کھول دیا گیا۔ سیالدہ میٹرو اسٹیشن سے خدمات بحال ہونے کی بہت دنوں سے لوگوں کا انتظار تھا، خاص طور پر ان لوگوں کو جو سیکٹر 5 میں کام کرتے ہیں۔

ویڈیو

واضح رہے کہ سالٹ لیک سیکٹر 5 آئی ٹی ہب ہے اور لاکھوں لوگ روزانہ بدھان نگر اور سیالدہ اسٹیشن بس اور آٹو رکشا کے ذریعے سیکٹر 5 کے لیے سفر کرتے ہیں، لیکن سیالدہ میٹرو اسٹیشن سے خدمات بحال ہونے سے سالٹ لیک سیکٹر 5 جانے والے مسافروں کے لیے آسانی ہو گئی ہے، میٹرو کے ذریعے سیکٹر 5 جانا اب آرام دہ بھی ہوگا اور وقت بھی بچے گا، جب کہ کرایہ سیکٹر 5 تک صرف 20 روپئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پہلے دن ہی سیالدہ میٹرو اسٹیشن پر لوگوں کی بھیڑ امڈ پڑی اور صرف سیالدہ سے 12 ہزار 700 مسافروں نے سیکٹر 5 کے لیے سفر کیا، جبکہ سیکٹر 5 سے مختلف جگہوں پر جانے کے لیے 31 ہزار مسافروں نے سفر کیا۔ پہلے ہی دن اتنی بھیڑ ہونے کی وجہ سے میٹرو ریلوے ملازمین کو کافی مشقت سامنا کرنا پڑا۔ دوسری سیالدہ میٹرو اسٹیشن کا افتتاح ہونے سے آٹو رکشا والوں کی پریشانیاں بڑھ گئیں ہیں۔

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.