ETV Bharat / state

بی جے پی رہنما پر فائرنگ - شفیق علی کی گاڑی پر فائرنگ اردو نیوز

مالدہ کے شمسی علاقے میں کچھ شرپسندوں نے بی جے پی کے علاقائی صدر کی گاڑی پر فائرنگ کردی، جس میں وہ زخمی ہوگئے ہیں۔

بی جے پی کے علاقائی صدر کی گاڑی پر فائرنگ کردی

author img

By

Published : Jan 4, 2021, 10:39 AM IST

ریاست مغربی بنگال میں منعقد ہونے والے آئندہ اسمبلی انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے اور سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان جاری جھڑپوں کا دائرہ ریاست کے تمام اضلاع تک پھیل چکا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مالدہ، شمالی24 پرگنہ اور کوچ بہار میں ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے حامیوں کے درمیان جھڑپوں کی اطلاع ہے۔

وہیں مالدہ کے شمسی علاقے میں نامعلوم کچھ شرپسندون نے بی جے پی کے رہنما شفیق علی کی گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے بعد زخمی حالت میں انہیں ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

واضح رہے کہ شرپسندوں کی فائرنگ میں بی جے پی کے رہنما کے ہاتھ میں گولی لگی ہے، اس واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔

بی جے پی کے زخمی رہنما شفیق علی کو مالدہ میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ اس واقعے کے بعد بی جے پی کے حامیوں نے قومی شاہراہ کی ناکہ بندی کردی۔

بی جے پی کے حامیوں کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کے اشارے پر اس واردات کو انجام دیا گیا ہے، وہیں فائرنگ معاملے میں ملوث شرپسندوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ میٹنگ میں شرکت کرنے کے بعد شمسی سے کمار گنج اپنے گھر جانے کے دوران شفیق علی پر شرپسندوں نے فائرنگ کردی۔

پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے لیکن ابھی تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے تاہم شرپسندوں کی تلاش جاری ہے۔

دوسری طرف شمالی 24 پرگنہ کے اشوک نگر کے آصیفہ آباد علاقے میں شرپسندوں نے بی جے پی کے دو رہنماؤں کو پیٹ پیٹ کر زخمی کردیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.