ETV Bharat / state

Solar Panels at All Bus Depot in Bengal: مغربی بنگال کے تمام بس ڈپو پر سولار پینل نصب کرنے کا فیصلہ - کولکتہ میونسپل کارپوریشن کے میئر

ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ 'ریاست کے بس ڈپو پر سولار پینل نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ ہواؤں میں آلودگی پر قابو پایا جا سکے۔' Firhad Hakim on Solar Panels at All Bus Depot in Bengal

مغربی بنگال کے تمام بس ڈپو پر سولار پینل نصب کرنے کا فیصلہ

author img

By

Published : Jun 6, 2022, 1:09 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کے وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ 'اس وقت کولکاتا میں ہواؤں کی کوالٹی ملک کی دوسری ریاستوں کے مقابلے زیادہ آلودہ ہے۔ اس پر قابو پانے کے لئے گزشتہ چند برسوں سے کام کیا جا رہا ہے۔ وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ 'ریاست کے بس ڈپو پر سولار پینل نصب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ ہواؤں میں آلودگی پر قابو پایا جا سکے۔' Bengal govt decided to install solar panel at all bus depot

انہوں نے کہا کہ 'سولار پینل سے کئی فائدے ہیں پہلا بجلی کے اخراجات پر مکمل طور پر قابو پایا جا سکتا ہے دوسرا کم خرچ میں بس ٹرمنس کو روشنیوں سے سزایا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل والی بسوں کو سڑکوں پر اتارنے سے آلودگی میں اضافہ ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جس سے لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔' Many benefits of solar panels

یہ بھی پڑھیں: بارہ بنکی: لائبریری میں سولار پینل کا افتتاح

کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے میئر (Mayor of Kolkata Municipal Corporation) فرہاد حکیم نے کہا کہ 'آنے والے دنوں میں بیٹری سے چلنے والی 2000 بسوں کو سڑکوں پر اتارنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'بیٹری اور سی این جی گیس سے چلنے والی بسوں کو چلانے کا تجربہ کامیاب ہو جاتا ہے تو کولکاتا کی ہواؤں کی کوالٹی کو مزید بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے۔ واضح رہے کہ مغربی بنگال کے ٹرانسپورٹ وزیر فرہاد حکیم نے تین دن پہلے ہی قصبہ تھانہ علاقے میں سی این جی گیس اسٹیشن کا افتتاح کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.