ETV Bharat / state

Firhad Hakim on Partha Chatterjee: فرہاد حکیم کی سابق وزیر پارتھو چٹرجی پر تنقید - سابق وزیر پارتھو چٹرجی

ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ 'پارتھو چٹرجی کی حرکتوں سے ترنمول کانگریس کے وقار مجروح ہوا ہے۔ آنے والے دنوں میں اس کی وجہ سے شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ Firhad Hakim on Partha Chatterjee

فرہاد حکیم کی سابق وزیر پارتھو چٹرجی پر تنقید

author img

By

Published : Jul 29, 2022, 11:51 AM IST

مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما اور وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ 'پارتھو چٹرجی سے ایسی امید نہیں کی جا سکتی تھی لیکن اب جبکہ سب کچھ سامنے ہے تو اس پر یقین کرنا ہی پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ 'ہم سب کی ناکامی ہے۔ اگر ہم اپنی اپنی ذمہ داریوں کو لے کر سنجیدہ ہوتے تو شاید ایسا واقعہ پیش نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم شرمندہ ہیں۔ ہماری سیاسی جماعت عوامی جماعت ہے جہاں ہمیں عوام کو جواب دینا پڑتا ہے۔ وقار مجروح ہوا ہے اور اسے دوبارہ حاصل کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کرنی پڑے گی۔' Firhad Hakim criticizes Partha Chatterjee

فرہاد حکیم کا کہنا ہے کہ 'ان کی پارٹی کے جنرل سیکرٹری ابھیشیک بنرجی نے ترنمول کانگریس کے وزیر پارتھو چٹرجی کے قریبی ساتھی کے گھر سے بیس کروڑ روپے کی برآمدگی کے سلسے میں سوال اٹھایا ہے اور کہا کہ یہ رقم کس کی ہے اور کس مقصد سے اکٹھا کیا گیا تھا۔ انفورسمنٹ ڈائیریکٹوریٹ کو اس کا خلاصہ کرنا چاہیے۔'

یہ بھی پڑھیں: Partha Chatterjee suspended from TMC: پارتھو چٹرجی وزارت و ٹی ایم سی کے تمام عہدے سے برطرف

غورطلب ہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی چھاپہ ماری کے دوران ترنمول کانگریس کے وزیر پارتھو چٹرجی کے قریبی ساتھی کے گھر سے بیس کروڑ روپے کی برآمدگی ہوئی۔ اس کے بعد انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے کولکاتا اور اس کے اطراف کے 13 مختلف مقامات پر چھاپہ ماری مہم چلائی۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے سابق وزیر تعلیم اور موجودہ وزیر صنعت و ترنمول کانگریس کے سنئیر رہنما پارتھو چٹرجی کو ایس ایس سی کے ذریعہ اسکولوں میں اساتذہ کی تقرری میں بدعنوانی کے الزام میں گرفتار کر لیاگیا۔ پارتھو چٹرجی کی گرفتاری کے چھ دنوں کے بعد ترنمول کانگریس نے انہیں تینوں وزارت اور پارٹی کے تمام عہدوں سے برطرف کر دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.