ETV Bharat / state

Firhad Hakim On Waterlogging: فرہاد حکیم کی پانی کے جماؤ سے نجات دلانے کی یقین دہانی - مغربی بنگال کی خبر

ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے کولکاتا اور اس کے اطراف کے علاقوں میں رہنے والے باشندوں کو آنے والے مونسون میں بارش کا پانی جمع ہونے سے نجات دلانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ Firhad Hakim Assured to get rid Of Dirty Rainwater

فرہاد حکیم نے بارش کے گندے پانی سے نجات دلانے کی یقین دہانی

author img

By

Published : May 20, 2022, 5:57 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے سینئیر رہنما اور کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے میئر فرہاد حکیم نے کہا کہ مونسون شروع ہونے سے پہلے ہی نکاسی نظام کو بہتر بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ کولکاتا کے تمام علاقوں بالخصوص مسلم اکثریتی علاقوں خضرپور، واٹ گنج، اقبال پور، مومن پور، گارڈن ریچ، میٹیابرج، راجہ بازار سمیت دیگر علاقوں میں صفائی کا کام جاری ہے۔Firhad Hakim Assured to get rid Of Dirty Rainwater

انہوں نے کہا کہ خضرپور اور گارڈن ریچ میں لاک گیٹ ہونے کی وجہ سے یہ علاقہ خاصا اہم ہو جاتا ہے، کینال canal کی صفاف صفائی کا کام بھی مکمل ہونے کے قریب ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جن علاقوں میں بارش کا پانی زیادہ جمع ہوتا ہے ان علاقوں میں بڑے پیمانے پر واٹر پمپوں کے استعمال کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ اضافی ملازمین کو تعینات کیا جائے گا۔

ریاستی وزیر فرہاد حکیم کے مطابق کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے تمام وارڈوں کے لئے ان کے پاس ماسٹر پلان ہے، بس وقت کا انتظار ہے۔ واضح رہے کہ کولکاتا کے بیشتر علاقوں بالخصوص اقلیتی طبقے کی گھنی آبادی والے علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہونے سے لوگوں کا برا حال ہو جاتا ہے۔ تھوڑی دیر کے لیے بارش ہونے سے علاقہ گندے پانی میں ڈوب جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Firhad Hakim on Modi Govt: فرہاد حکیم نے مودی حکومت کو کارپوریٹ نواز قرار دیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.