ETV Bharat / state

Arms Recovered In Burdwan کٹوا میں ہتھیاروں کے ساتھ تین افراد گرفتار

مشرقی بردوان ضلع کے کٹوا میں مغربی بنگال ایس ٹی ایف اور ضلع پولیس کی مشترکہ چھاپہ ماری مہم کے دوران ایک کارخانے سے ہتھیاروں کے ساتھ تین افراد کو گرفتار کرلیا۔ ایس ٹی ایف کی چھاپہ ماری مہم جاری ہے۔

کٹوا میں ہتھیاروں کے ساتھ تین افراد گرفتار

author img

By

Published : May 30, 2023, 3:16 PM IST

بردوان: مغربی بنگال کے مشرقی مدنی پور کے ایگرا میں غیرقانونی پٹاخہ کارخانہ میں دھماکے کے واقعے کے بعد کولکاتا پولیس، ایس ٹی ایف، سی آئی ڈی اور ریاستی پولیس حرکت میں آگئی ہیں۔پولیس اور خفیہ اداروں کی جانب سے ریاست کے تمام اضلاع میں بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی گئی ہے۔ اسی درمیان خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کٹوا میں غیرقانونی طریقے سے ہتھیاروں کے ذخیرے کی اطلاع ملنے کے بعد ریاستی ایس ٹی ایف نے کٹوا پولیس کی مدد سے خصوصی چھاپہ ماری مہم چلائی۔ ایس ٹی ایف کی اس کارروائی میں کٹوا جی آر پی کی ٹیم بھی شامل تھی۔

ریاستی پولیس کی ایس ٹی ایف نے چھاپہ ماری مہم کے دوران تین لوگوں کو ہتھیاروں کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔جائے وقوع سے پولیس نے بھاری تعداد میں ہتھار برآمد کئے۔جس میں نائن ایم ایم پستول اور کارتوس برآمد شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق اس معاملے میں حراست میں لکئے گئے تین لوگوں میں سے دو کا بہار کے مونگئر ضلع سے جبکہ ایک شخص کا مرشدآباد سے تعلق ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بہار کے مونگیر سے ہتھیاروں کے ذخیروں کو غرقانونی طور پر بردوان کے کٹوا لائے جاتے ہیں۔یہاں ریاست کے مختلف اضلاع میں سیلائی کی جا رہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:Mortal Remain of American Officer امریکی افسر کی باقیات تقریباً 58 سال بعد وطن واپس ہوں گی

پولیس نے مزید کہاکہ پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے ۔اس معاملے میں مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں آ سکتی ہے۔چھاپہ ماری مہم جاری ہے۔واضح رہے کہ سات دنوں قبل بہار پولیس اور کولکاتا پولیس کی ایس ٹی ایف کی ٹیم نے مونگیر میں خصوصی چھاپہ ماری مہم کے دوران کثیر تعداد میں ہتھیار بنانے کا مشن، کارتوس بنانے کا مشن سمیت اسلحہ برآمد کئے تھے۔ اس مہم کے دوران سات لوگوں کی گرفتاری عمل میں آ ئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.