ETV Bharat / state

Kolkata Airport Fire Incident کولکاتا ایئرپورٹ پر آتشزدگی، مسافروں میں خوف و ہراس

author img

By

Published : Jun 14, 2023, 10:43 PM IST

Updated : Jun 15, 2023, 11:52 AM IST

نیتا جی سبھاش چندر بوس بین الاقوامی ہوائی اڈے کے روانگی سیکشن میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ اس دوران آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھے گئے۔ فائر بریگیڈ کو واقعے کی اطلاع دی گئی۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیوں نے بروقت آگ پر قابو پالیا ہے۔

کولکتہ ایئرپورٹ پر آتشزدگی، مسافروں میں فوری خوف و ہراس

کولکاتا: ریاست مغربی بنگال کے کولکاتا میں سبھاش چندر بوس بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ بدھ کی رات کولکاتا کے نیتا جی سبھاش چندر بوس بین الاقوامی ہوائی اڈے کے روانگی سیکشن میں زبردست آگ لگ گئی۔ اس دوران آگ کے تیز شعلے بلند ہوتے دیکھے گئے۔ فائر بریگیڈ کو واقعے کی اطلاع دی گئی۔ جس کے بعد فائر بریگیڈ کی متعدد گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں ہیں۔ اطلاعات کے مطابق آگ پر بروقت قابو پالیا گیا ہے۔

معلومات کے مطابق آگ روانگی سیکشن میں چیک ان کاؤنٹر کے قریب لگی۔ اس کے بعد سیکشن 3 کو روانگی کے لیے بند کر دیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق رات 9:00 بجے کے قریب سیکورٹی لاؤنج کے اطراف سے اچانک دھواں نکلتا ہوا دیکھا گیا۔ مسافروں میں فوری خوف و ہراس پھیل گیا۔ اس کے بعد لاؤنج کے اطراف سے آگ کے شعلے نظر آنے لگے۔ واقعے کے فوراً بعد سی آئی ایس ایف کے اہلکار جو ہوائی اڈے کی حفاظت پر مامور تھے، آگ بجھانے کے لیے پہنچ گئے۔ وہیں فائر بریگیڈ کو واقعے کی اطلاع دی گئی۔ جس کے بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور کڑی مشقت کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ شارٹ سرکٹ کے باعث آگ لگنے کا امکان جتایا جا رہا ہے تاہم اصل وجہ تحقیقات کے بعد واضح ہو گی۔ ٹیم اس حوالے سے تحقیقات کر رہی ہے۔ اس واقعے میں کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Satpura Bhawan Fire سرکاری دفتر ستپوڑا بھون میں آگ لگی یا لگائی گئی، کمل ناتھ

Last Updated : Jun 15, 2023, 11:52 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.