ETV Bharat / state

اسٹمرجل کر راکھ - اسٹمرجل کر راکھ

ہاوڑہ ضلع کے بیلوڑ کے40 نمبر ریورگیٹ کے پاس مرمت کے لیے آئی اسٹمر میں اچانک آگ لگ گئی ، جس کی وجہ سے وہاں سنسنی پھیل گئی۔

اسٹمرجل کر راکھ
author img

By

Published : Nov 6, 2019, 5:31 PM IST

مغربی بنگال کے ہاوڑہ ضلع کے بیلوڑ میں واقعہ 40نمبر رئیور گیٹ کے پاس مرمت کے لیے کھڑی اسٹمر میں بھیانک آگ لگ گئی۔

اس واقعہ کی اطلاع پاکر فائربریگیڈ کی چارگاڑی جائے وقوع پرپہنچ کر ایک گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا ۔اس واقعہ میں اسٹمر پوری طرح سے جل کر راکھ ہو گئی۔

اسٹمرجل کر راکھ

فائربریگیڈ کے عملہ کاکہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ تفتیش جاری ہے۔ اس واقعہ میں اب تک کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ آگ پر جلد قابونہیں پایا جاتا توآس پاس کھڑی کشتیاں بھی اس کی زد میں آ جاتی۔

فائربریگیڈکے مطابق قیاس آرائی ہے کہ پیٹرول اور کراشن تیل ہونے کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا ہوگا۔

ہاوڑہ سٹی پولیس کاکہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے۔اسٹمرکے مالک سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

پولیس کاکہنا ہے کہ بروقت کارروائی کی وجہ سے ایک بڑا حادثہ ٹالاجا سکا ہے ۔اس علاقے میں کشتیوں کومرمت کے لیے لائی جاتی ہے ۔حفاظتی انتظامات نہیں ہونے کی وجہ سے اس طرح کے واقعے رونماہوتے ہیں۔

ذمہ داران کو حفاظتی انتظامات کو پختہ بنانے کی ضرورت ہے

Intro:Body:

article id 

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.