مغر بی بنگال کے جنوبی کولکاتا میں واقع خضر پور کے بابو بازار میں بھیانک آتشزدگی کاواقعہ رونما ہونے درجنوں جھونپڑپاں سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ اس واقعے میں 30 سے 35 جھوپڑپاں جل کر راکھ ہو گئیں۔
فا ئر بریگیڈ کی 10 ایجنوں کی مدد سے گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا گیا ۔ اس واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے لیکن لاکھوں روپے کے نقصان ہوا ہے ۔
دمکل عملہ کے اعلیٰ اہلکار کے مطابق آگ لگنے کی اصل وجہ اب تک پتہ نہیں چل سکی ہے۔ ابتدا ئی تفتیش کے دوران پتہ چلا ہے کہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی ہے۔
انہوں نے کہاکہ گھروں میں کراسن تیل اور پٹرول ہونے کے سبب آگ نے بھیانک شکل اختیار کرلی ہے۔
دمکل عملہ کے مطابق دس انجنوں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا ہے۔ فائربریگیڈ کے اہلکاروں کے ساتھ ساتھ مقامی باشندوں نے آتشزدگی سے نمٹنے میں اہم رول ادا کیا ہے۔
مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے سبب انہیں کا فی نقصان ہوا ہے ۔ان کے پاس نہ پہننے کے لیے پکڑے ہیں اور ہی کھانے کے لیے راشن ۔ انہوں نے حکومت سے مدد کا مطالبہ کیا ہے۔