مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے نیو بیرکپور صنعتی خطہ میں واقع ایک بنیان فیکٹری میں آج صبح ساڑھے تین بجے خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔
بنیان فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی نے آس پاس کے دوسرے پلاسٹک کارخانوں کو بھی اپنی زد میں لے لیا ہے۔
وہیں فائر بریگیڈ کے 15 انجنوں کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے لیکن فائر بریگیڈ عملہ کو اب تک کامیابی نہیں ملی ہے۔
ریاستی وزیر برائے فائر بریگیڈ دجیت باسو کا کہنا ہے کہ صبح ساڑھے چار بجے کے قریب بنیان فیکٹری میں خوفناک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے، اسی وقت سے اس پر قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
آتشزدگی پر قابو پانے کے لئے فائر روبورٹ کی مدد لی جا رہی ہے۔
وزیر نے کہا کہ 15 انجنوں اور درجنوں دمکل کے ملازمین 15 انجنوں کی مدد سے اس پر قابو پانے کی کوششیں کر رہے ہیں۔
چار سے پانچ مزدوروں کے فیکٹری کے اندر پھنسے ہونے کی اطلاع ہے، ان کی تلاش جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ بنیان فیکٹری کے آس پاس سینیٹائزر وغیرہ کے گودام ہونے کی وجہ سے آگ نے خوفناک شکل اختیار کر لی ہے۔
اس کے علاوہ ہوڑہ ضلع کے گولہ باڑی میں لوہے کے کارخانے میں بھی آتشزدگی ہوئی ہے، فائر بریگیڈ کے نو انجنوں کی مدد سے آگ پر قابو پایا گیا۔
دوسری طرف جنوبی 24 پرگنہ کے ساگر میں واقع شارٹ سرکٹ کے باعث ایک ہوٹل میں آگ لگی ہے، اس واقعہ میں دو افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔