دارالحکومت کولکاتا کے قریب نیوٹاؤن علاقے میں سلینڈر پھٹنے سے درجنوں جھونپڑیاں جل کر راکھ ہو گئی۔ اس واقعے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے قریب نیو ٹاؤن کے نبیدیتاپلی علاقے کے ایک گھر میں سلینڈر پھٹنے سے آس پاس کی درجنوں جھونپڑیاں جل کر راکھ ہو گئی۔
سلینڈر پھٹنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے درجنوں جھونپڑیاں اس کی زد میں آ گئی. اس واقعے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ فائر بریگیڈ کے پانچ انجن جائے وقوع پر پہنچ کر گھنٹوں کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پایا.
فائر بریگیڈ کے اہلکار کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران پتہ چلا کہ سلینڈر پھٹنےسے پورے علاقے میں آگ لگ گئی۔ انہوں نے کہا قیاس ہے کہ جھونپڑیوں میں کراشن اور پٹرول ہونے کی وجہ سے آگ بھیانک شکل اختیار کر گئی۔
فائر بریگیڈ کے اہلکار کے مطابق اس واقعے میں چند لوگوں کے معمولی طور پر زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ یکو پارک تھانہ پولیس جائے وقوع پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:مرشدآباد: جاوپور فلائی اوور بریج کا کام تعطل کا شکار