ETV Bharat / state

Fire breaks out at Kolkata Medical College کولکاتا میڈیکل کالج میں بھیانک آتشزدگی

دارالحکومت کولکاتا میں واقع میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں آج دن میں بھیانک آگ لگ گئی۔اس واقعے کے بعد ہسپتال میں افراتفری مچ گئی۔اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے لیکن بھاری مالی نقصان ہوا ہے۔

میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں بھیانک آتشزدگی

author img

By

Published : Apr 25, 2023, 5:02 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں آج دن میں بھیانک آگ لگ گئی۔اس واقعے کے بعد ہسپتال میں افراتفری مچ گئی۔اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے لیکن بھاری مالی نقصان ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال میں واقع یو پی ایس ایس روم میں دھنوں نکلتے ہوئے دیکھا گیا۔دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے بھیانک شکل اختیار کرلی۔ہسپتال کے احاطے میں افراتفری مچ گئی۔ مریضوں میں دہشت پھیل گئی۔

فائر بریگئڈ کے چھ انجنوں نے جائے وقوع پر پہنچ کر حالات پر قابو پانے کی کوشش شروع کردی۔دمکل اہلکاروں کی مستعدی کے سبب آگ پر جلد ہی قابو پالیا گیا۔میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال کے یو پی ایس ایس روم میں بھڑکی آگ پر قابو پانے کے بعد تفتیش شروع کی گئی۔ محکمہ دمکل کے اہلکار نے کہاکہ ابتدائی تفتیش کے دوران پتہ چلا ہے کہ کمپیوٹر میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے آگ لگی۔اس روم میں آگ پر قابو پانے کے لئے فائر سیفٹی آلات نہیں تھے۔جس کی وجہ سے آگ بھیانک شکل اختیار کرلی ۔

یہ بھی پڑھیں:Fire Breaks Out In Embroidery Factory بڑا بازار کے جڑی فیکٹری میں بھیانک آتشزدگی

انہوں نے مزید کہاکہ اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے لیکن بھاری مالی نقصان ہوا ہے۔میڈیکل کالج اینڈ ہسپتال کے یو پی ایس ایس روم کی بجلی کاٹ دی گئی ہے۔اگر ایسا نہیں کیا جاتا تو پریشانیاں بڑھ سکتی تھی۔دمکل عملہ کے پہنچنے سے پہلے ہی بجلی منتقع کردی گئی تھی۔اب حالات مکمل طور پر لوٹ آئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.