ETV Bharat / state

Fire At Eden Garden ایڈن گارڈن کے ڈریسنگ روم میں آتشزدگی - عالمی شہرت یافتہ ایڈن گارڈن کرکٹ گراؤنڈ

ایڈن گارڈن کرکٹ گراؤنڈ کے ڈریسنگ روم میں گزشتہ شب آگ لگنے سے چھت اور کچھ فرنیچر کو نقصان پہنچا۔ سرکاری ذرائع نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔

ایڈن گارڈن کے ڈریسنگ روم میں آتشزدگی
ایڈن گارڈن کے ڈریسنگ روم میں آتشزدگی
author img

By

Published : Aug 10, 2023, 5:45 PM IST

ایڈن گارڈن کے ڈریسنگ روم میں آتشزدگی

کولکاتا: مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں واقع عالمی شہرت یافتہ ایڈن گارڈن کرکٹ گراؤنڈ کے ڈریسنگ روم میں گزشتہ شب آگ لگنے سے چھت اور کچھ فرنیچر کو نقصان پہنچا۔ سرکاری ذرائع نے جمعرات کو یہ اطلاع دی۔

فائر بریگیڈ ذرائع نے بتایا کہ بدھ کی صبح تقریباً 11.40 بجے وائرنگ میں مشتبہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگنے والی آگ میں کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال (سی اے بی) کے ٹیم ڈریسنگ روم میں فالس سیلنگ کے کچھ حصے اور کچھ فرنیچر کو نقصان پہنچا۔

ڈریسنگ روم میں کام کرنے والے لوگوں کی نظر سب سے پہلے آگ پر گئی۔ فائر بریگیڈ کی تین گاڑیوں نے موقع پر پہنچنے کے بعد آدھے گھنٹے میں آگ پر قابو پالیا۔ آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے مطابق پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔ڈریسنگ روم کو نقصان پہنچا ہے۔ ورلڈ کپ 2023 سے قبل اس طرح کا واقعہ پیش آنا واقعی تشویش کا باعث ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ICC World Cup ورلڈ کپ کے ٹکٹوں کی فروخت 25 اگست سے شروع ہوگی

قابل ذکر ہے کہ 5 اکتوبر سے شروع ہونے والے ون ڈے ورلڈ کپ کی تیاری کے سلسلے میں ایڈن گارڈن میں تزئین و آرائش کا کام جاری ہے۔ گزشتہ ہفتے کے آخر میں، آئی سی سی کی ایک ٹیم نے مشہور اسٹیڈیم میں تیاریوں کا معائنہ کیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔ یہ گراؤنڈ ورلڈ کپ کے پانچ میچوں کی میزبانی کرے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.