ETV Bharat / state

FIR Against TMC MLA Humayun Kabir: رکن اسمبلی ہمایوں کبیر کے خلاف ایف آئی آر درج - پولیس کو دھمکی دینے پر رکن اسمبلی پر مقدمہ

مرشدآباد ضلع کے بھرت پور تھانے کے او سی کو دھمکی دینے کے ایک معاملے میں ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی ہمایوں کبیر کے خلاف ایف آئی آر FIR Against TMC MLA Humayun Kabir درج کرائی گئی ہے۔

fir lodge against tmc mla humayun kabir in murshidabad
رکن اسمبلی ہمایوں کبیر کے خلاف ایف آئی آر درج
author img

By

Published : Dec 28, 2021, 7:51 PM IST

مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع کے بھرپور تھانے کے او سی کو سر عام دھمکی دینے اور بے عزت کرنے کا معاملہ طول پکڑنے لگا ہے۔ اس سلسلے میں رکن اسمبلی ہمایوں کبیر کے خلاف FIR Lodge Against TMC MLA ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق آج دن میں بھرت پور کے او سی راجو مکھرجی نے ضلع پولیس سپرنٹنڈنٹ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی ہمایوں کبیر کے ایف آئی آر درج کرائی ہے۔

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی ہمایوں کبیر کے خلاف دفعہ 116،117،118 اور 153 کے تحت ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے، کہا جارہا ہے وہ کسی بھی وقت گرفتار ہو سکتے ہیں۔

دوسری طرف بھرت پور ترنمول یوتھ کانگریس کے صدر نذرالاسلام یکم جنوری کو ترنمول کانگریس کے یوم تاسیس کے موقع پر جلسے کی اجازت لینے کے لیے گئے تھے تاہم تھانے کے او سی راجو مکھرجی اس کے لیے اجازت نہیں دی۔ او سی کا کہنا ہے کہ ایک علاقے میں ایک ہی جلسے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔ ایک ہی پروگرام کے لیے دس جگہ جلسہ اور بھیڑ اکھٹا کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی ہے۔

بھرت پور ترنمول یوتھ کانگریس کے صدر نذرالاسلام اور نور الاسلام نے کہاکہ تھانے کے او سی اور رکن اسمبلی ہمایوں کبیر کا معاملہ طول پکڑ چکا ہے۔

انہوں نے کہاکہ دھمکی دینے کے واقعے کے بعد تھانے کے تمام پولیس اہلکاروں کا رویہ بالکل بدل چکا ہے۔ جلسے کے لیے اجازت نہیں دینا اس کی ایک مثال ہے۔'

واضح رہے کہ گزشتہ روز ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی ہمایوں کبیر نے بھرت پور تھانے میں جا کر ڈیوٹی پر تعینات او سی راجو مکھرجی کو نہ صرف دھمکی دی بلکہ بے عزت بھی کی تھی۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.