ETV Bharat / state

Female Voters Opinion: گارولیا میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 10 کے ووٹرز کی رائے

author img

By

Published : Feb 22, 2022, 6:19 PM IST

گارولیا میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 10 سے آزاد امیدوار آمنہ خاتون کو خواتین ووٹرز سے ووٹ ملنے کی امید ہے۔ مزید آمنہ خاتون خواتین ووٹرز کی توجہ اپنی طرف متوجہ کرانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ Female Voters Opinion

http://10.10.50.70//urdu/21-February-2022/wb-kol-spl-femalevotersopiniononwardno10independentcandidate-wbur10001_21022022113600_2102f_1645423560_642.jpg
گارولیا میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 10 کے ووٹرز کی رائے

مغربی بنگال میں 27 فروری کو 108 میونسپلٹیوں کے لیے ہونے والے انتخابات کے مدنظر سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہے۔ اس مرتبہ بلدیاتی انتخابات میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو بی جے پی، کانگریس اور سی پی آئی ایم کے ساتھ ساتھ آزاد امیدواروں سے سخت مقابلہ ہونے کی امید ہے۔

شمالی 24 پرگنہ کے بیشتر میونسپلٹیوں میں سرکردہ سماجی کارکنان آزاد امیدوار کی حیثیت سے انتخابی میدان میں قسمت آزما رہے ہیں۔ ان میں وارڈ نمبر دس سے آزاد امیدوار آمنہ خاتون بھی شامل ہیں۔گارولیا میونسپلٹی کے وارڈ نمبر 10 سے آزاد امیدوار آمنہ خاتون کو خواتین ووٹرز سے ووٹ ملنے کی امید ہے۔ مزید آمنہ خاتون خواتین ووٹرز کی توجہ اپنی طرف متوجہ کرانے کی کوشش میں مصروف ہیں۔آزاد امیدوار آمنہ خاتون نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ وہ عام لوگوں بالخصوص خواتین کی پریشانیوں کو دور کرنے کی ہر ممکن کوشش کرتی ہیں'۔انہوں نے کہا کہ' لاک ڈاؤن کے دوران گھر گھر جا کر خواتین کی ہر ممکن مدد کی تھی۔ ان کی پریشانیوں کو دور کرنے کی کوشش کی گئی تھی اور یہ سلسلے آج تک جاری ہے۔'

ان کا کہنا ہے کہ سماجی خدمات اور لوگوں کی مدد کرنے کی بنیاد پر ہی بلدیاتی انتخابات میں جیت کی پوری امید ہے، کیونکہ عوام ہمارے ساتھ ہیں۔'

دوسری طرف وارڈ نمبر 10 میں رہنے والی خواتین ووٹرز نے ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات کو لے کر تبادلہ خیال کیا۔

حواتین نے کہا کہ وارڈ نمبر 10 سے آزاد امیدوار آمنہ خاتون ایک سماجی کارکن ہیں، وہ عام لوگوں کی مدد کرنے کے لیے ہمیشہ تیار رہتی ہیں۔ ان کی سرگرمی کو دیکھتے ہوئے یہ کہا جا سکتا ہے کہ انہیں ہی ووٹ دیں گی۔'

انہوں نے کہا کہ وہ (آمنہ خاتون) پسندیدہ امیدوار ہیں، وہ ایک گھریلو خاتون ہیں اور وہ گھریلو خواتین کی پریشانیوں کو آسانی سے سمجھ سکتی ہیں۔'

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.