ETV Bharat / state

Protest Against Adani Group: کسانوں کا اڈانی گروپ کے خلاف احتجاج - کسانوں نے اڈانی گروپ کے خلاف احتجاج کیا

مرشدآباد ضلع کے فراکا تھانہ علاقے میں کھیتوں کے اوپر سے ہائی وولٹیج تار لے جانے پر کسانوں نے اڈانی گروپ کے خلاف احتجاج کیا اور عدالت سے معاملے میں مداخلت کرنے کی اپیل کی۔ Farmers Protest Against Adani Group

احتجاج
احتجاج
author img

By

Published : Jun 27, 2022, 2:31 PM IST

مغربی بنگال: مرشدآباد ضلع کے فراکا تھانہ علاقے میں کھیتوں کے اوپر سے ہائی وولٹیج تار لے جانے پر کسانوں نے اڈانی گروپ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے عدالت سے اس معاملے میں مداخلت کرنے کی اپیل کی۔ فراکا کے رہنے والے کسانوں نے کہا کہ اڈانی گروپ نے بغیر کسی نوٹس کے کھیتوں کے اوپر سے ہائی وولٹیج تار لے جانے کے لیے ٹاور نصب کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، ہمیں کچھ معلوم نہیں ہے لیکن کھیتوں میں کام شروع ہے۔ Farmers Protest Against Adani Group

انہوں نے کہا کہ کمپنی کے اہلکار مقامی تھانے کی پولیس کی نگرانی میں ٹاور کے تعمیراتی کام کئے جا رہے ہیں، مخالفت کرنے پر مقامی تھانے کی پولیس کارروائی کی دھمکی دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں:زرعی اصلاحات امبانی اور اڈانی کو فائدہ پہنچانے کی کوشش: میدھا پاٹکر

فراکا کے جوائنٹ بی ڈی او سنجے پرمانک نے کہا کہ کسانوں کی جانب سے مخالفت کی اطلاع موصول ہوئی ہے، پورے معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے، عدالت اگر کہتی ہے کہ تعمیراتی کام غلط ہے تو کام فوراً روک دیا جائے گا۔ اصغر شیخ نام کے ایک کسان نے کہا کہ کھیتوں کے اوپر سے ہائی وولٹیج تار لے جانے کا مطلب فصلوں کے برابرد ہونا طے ہے، کھیتوں کے باہر سے وولٹیج تار لے جانے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.