ETV Bharat / state

مغربی بنگال: بی جے پی کے ریاستی صدر کو گجرات جانے کا مشورہ - دلیپ گھوش

مغربی بنگال کے وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش کو بنگال میں رہنے کا کوئی حق نہیں ہے انہیں گجرات چلے جانا چاہیے۔

بی جے پی کے ریاستی صدر کو گجرات جانے کا مشورہ

author img

By

Published : Nov 16, 2020, 10:45 PM IST

مغربی بنگال میں ان دنوں تہواروں کا موسم ہے اور لوگ جشن منانے میں مصروف ہیں لیکن دوران سرگرمیاں بھی عروج پر پہنچ گئی ہیں۔

مغبری بنگال بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے شمالی 24 پرگنہ ضلع کے باراسات میں 'چائے پر چرچہ مہم' کے دوران مغربی بنگال کو گجرات بنانے کی بات کیا کہی جس کے کے بعد حکمراں جماعت ترنمول کانگریس سمیت تمام اپوزیشن رہنماوں نے انہیں گھیرے میں لے لیا۔

ریاستی وزیر فرہاد حکیم نے کہا کہ 'بھارت دنیا کا سب سے بڑا جمہوری ملک ہے اس ملک میں رہنے والے لوگ اپنی مرضی سے کہیں بھی جا کر رہ سکتے ہیں۔

ترنمول کانگریس کے ایک اور رکن اسمبلی ناراض

انہوں نے کہا کہ 'اگر دلیپ گھوش کو بنگال پسند نہیں ہے تو وہ بے شک گجرات میں جا کر بس سکتے ہیں انہیں کوئی نہیں روکے گا۔

فرہاد حکیم کا کہنا ہے کہ مغربی بنگال کو نہ گجرات بننے دیں گے اور نہ ہی اتر پردیش، بنگال بنگال ہی بن کر رہے گا جہاں تمام مذاہب کے خوشی خوشی رہتے ہیں۔

کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے چیف ایڈمنسٹریٹیو فرہاد حکیم کے مطابق سیاسی فائدے کے لیے ریاست کو بدنام کرنے والوں کو بنگال کی عوام کبھی معاف نہیں کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.