کولکاتا: مغربی بنگال میں بین الاقوامی شہرت یافتہ تہوار درگا پوجا کا جوش وخروش کے ساتھ اہتمام کیا جا رہا ہے۔ دار الحکومت کولکاتا سمیت رہاست کے بیشتر اضلاع میں منفرد اور دلکش پوجا پنڈال عوام کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔تھیم پوجا پنڈالوں کو دیکھنے کے لئے لوگوں کی زبردست بھیڑ امڈ رہی ہے۔Famous Puja Theme Pandals In West Bengal
ندیا ضلع کے چاپڑا تھانہ علاقے میں پوجا پنڈال کو ٹوئن ٹاور کی شکل دی گئی ہے۔ملیشیا میں واقع ٹوئن ٹاور کے طرز پر بنایا گیا یہ پنڈال مغربی بنگال کے لوگوں کے درمیان زبردست مقبول ہوا ہے۔ اس پنڈال کو بنانے میں کل 19 لاکھ روپے خرچ آیا ہے۔
ندیا اور اس کے اطراف کے ساتھ ساتھ کولکاتا سے بھی لوگ ٹوئن ٹاور پنڈال کی ایک جھلک پانے کے لئے جا رہے ہیں۔ پنڈال کو دیکھنے کے لئے لوگوں کی بھیڑ امڈ رہی ہے۔لوگوں کی بندی بھیڑ پر قابو پانے کے لئے سخت سیکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔
دوسری طرف شمالی دیناج پور کے رائے گنج علاقے میں پوجا پنڈال کو ویکٹوریا میموریل کی شکل دی گئی ہے۔لوگوں میں اس پنڈال کو لے کر زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔اس پنڈال کو بنانے میں 18 لاکھ روپے خرچ ہوا ہے۔
اسی درمیان کولکاتا کے ای ایم بائی پاس کے قریب واقع شری بھومی کلب نے درگا پوجا کے موقع پر پوجا پنڈال کو ویٹیکن سٹی باسیلیکا کی شکل دے کر نا صرف مغربی بنگال بلکہ پورے ملک کو حیرت میں مبتلا کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Bharat Jodo Yatra راہل گاندھی کی حیدرآباد میں یاترا روٹ میپ کو حتمی شکل
شری بھومی کلب کے سربراہ سجیت باسو ہیں جو مغربی بنگال کے وزیر دمکل بھی ہیں۔ان کی نگرانی میں شری بھومی کلب نے اس منفرد پوجا تھیم پر کام کرتے ہوئے پوجا پنڈال کو ویٹیکن سٹی باسیلیکا کی شکل دے دی۔
پوجا پنڈال کو اتنی خوبصورتی اور باریکیوں سے ویٹیکن سٹی باسیلیکا میں تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ دور سے دیکھنے والے لوگ دھوکہ کھا سکتے ہیں۔ اٹلی ویٹیکن سٹی اور پوجا پنڈال میں فرق کرنا عام لوگوں کی بس کی بات نہیں ہے۔Famous Puja Theme Pandals In West Bengal