ETV Bharat / state

Hooghly Mens Stuck In War Torn Sudan جنگ زدہ سوڈان میں پھنسے ہگلی کے افراد کے اہل خانہ پریشان

ہگلی ضلع کے مختلف علاقوں سے زیورات کے کاریگروں کے جنگ زدہ شمالی افریقی ملک سودان میں پھنسے ہونے کی وجہ سے ان کے اہل خانہ بڑی پریشان ہیں۔ انہوں نے مغربی بنگال کی حکومت اور مرکز سے سوڈان میں لوگوں کی گھر واپس لانے کا مطالبہ کیا ہے۔

author img

By

Published : May 11, 2023, 8:15 PM IST

جنگ زدہ سوڈان میں پھنسے ہگلی کے افراد کے اہل خانہ پریشان

ہگلی: شمالی افریقی ملک سوڈان میں فوج اور نیم فوجی دستوں کے درمیان کئی دنوں سے لڑائی جاری ہے۔ سوڈان میں صورتحال تشویشناک ہو گئی ہے۔ اس کے نتیجے میں بہت سے بھارتی شہری جنگ زدہ ملک میں ہھنسے ہوئے ہیں۔ان ہندوستانیوں میں ہگلی کے چند باشندے بھی شامل ہیں۔ پھنسے ہوئے لوگ بنیادی طور پر سنار ہیں۔ ہگلی میں سونے کے زیورات کے کاریگروں کے کنبہ کے افراد کو یہ صورتحال پریشان کر رہی ہے۔ لہٰذا گھر والے اپنے عزیزوں کی جلد از جلد سوڈان سے واپسی چاہتے ہیں۔

امین الرحمن منڈل، ہریت جیت، ہگلی کے رہنے والے ہیں۔یہ لوگ گزشتہ سال 15 دسمبر کو سوڈان گئے تھے۔اس سے قبل وہ ممبئی، حیدرآباد سمیت ملک کے کئی شہروں میں سنار کے طور پر کام کرتے تھے۔ خاندان کے افراد نے بتایا کہ سوڈان میں کمائی بہت زیادہ ہے۔ ایک بنگالی سونے کے تاجر ارشد پردھان کی سوڈان میں ایک دکان ہے۔ اس کا بزنس پارٹنر شیخ راہل ہے، جو شیمولیا، بالا گڑھ، ہگلی کا رہنے والا ہے۔ وہ امین الحق سمیت کئی لوگوں کو سوڈان میں کام کرنے کے لئے لے گیا۔اس وقت سے وہ وہاں موجود ہیں۔ لیکن موجودہ حالات میں امین الرحمن کا وہاں رہنا خطرناک ہو گیا ہے اور وہ وطن واپس آنا چاہتا ہے۔

خاندان کو شکایت ہے کہ دکان کا مالک انہیں جنگ زدہ سوڈان سے آنے کی اجازت نہیں دے رہا ہے۔ ان سے فون چھینے جا رہے ہیں۔ وہ اپنے گھر والوں سے بات کرتے ہوئے روتے ہوئے کہاکہ وہ گھر آنا چاہتا ہے۔ جس کے نتیجے میں امین کے بوڑھے والد، والدہ، بیوی اور تین بیٹیوں کی پریشانی بڑھ رہی ہے۔ امین کی بیوی حسینہ منڈل نے کہاکہ میرے شوہر کام کے لئے سوڈان گئے تھے۔ میری تین بیٹیاں اپنے والد کے لئے رو رہی ہیں۔ میں اپنے شوہر کو واپس چاہتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:Violence Hit Manipur منی پور میں پھنسے 35 طلبا کو مغربی بنگال لایا گیا

امین کے رشتہ دار شیخ عبداللہ نے بتایا کہ امین دکان کے مالک کے کہنے پر سوڈان گیا تھا۔ ہم ان کے گھر بھی گئے تھے۔ وہ ذہنی تو پریشان ہو گیا ہے۔ہم مغربی بنگال کی حکومت اور مرکزی حکومت سے امین کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.