ETV Bharat / state

جعلی ویکسین: گرفتار افراد کے خلاف قتل کی کوشش کے دفعات لگائے گئے

سرکاری وکیل سورن گھوشال نے کہا کہ پولیس کے ذریعہ گرفتار تین میں سے دو افراد کلکتہ کارپوریشن کے نام پر جعلی اکاؤنٹ چلارہے تھے۔ انہوں نے کئی بار لاکھوں روپے بھی کمائے ہیں۔

Fake vaccines
Fake vaccines
author img

By

Published : Jun 26, 2021, 10:32 PM IST

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کی ہدایت کے بعد کلکتہ پولس نے جعلی ویکسین کیس میں گرفتار ہونے والے دبنجن دیب سمیت چار افراد کے خلاف قتل کی کوشش کا مقدمہ درج کیا ہے۔ عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کر لی۔ جعلی ویکسین کیس کا ماسٹر مائنڈ دبنجان دیب کے علاوہ پولیس نے اس کے تین ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا ہے۔ ہر ایک پر دفعہ 307 کے علاوہ دیگر دفعات کے تحت قتل کی کوشش کے دفعات لگائے ہیں۔

وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے جعلی ویکسین اسکینڈل پر ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کلکتہ پولس کمشنر سے بات کی اور اس واقعے میں ملوث ہر ایک کو سخت سزا دینے کی ہدایت کی ہے۔

ممتا بنرجی نے کارپوریشن کو بھی ہدایت دی ہے کہ وہ اس گھوٹالے میں ملوث کسی کے ساتھ بھی رعایت نہ برتیں۔ اس کے بعد ہی پولس کی سرگرمیاں بڑھ گئی ہیں۔ جعلی ویکسین کیس میں پہلے ہی ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

پولیس نے عدالت میں الزام لگایا 'دبنجن نے جس طریقے سے جعلی ویکسی نیشن دی اس سے موت کا خطرہ ہے۔ سرکاری وکیل سورن گھوشال نے دعویٰ کیا کہ تین ویکسینیٹر پہلے ہی بیمار ہوچکے ہیں اسی لیے دفعہ 307 کو شامل کرنے کے لیے درخواست دی گئی تھی'۔

پولیس پہلے ہی دبانجان کے خلاف متعدد مقدمات درج کرچکی ہے۔ جن میں مجرمانہ سازش، فراڈ اور سرکاری دستاویزات جعل سازی شامل ہیں۔ دبنجان کے تین ساتھیوں پر بھی تعزیرات ہند کی متعدد دفعات کے تحت چارج کیا گیا ہے، جن میں 120 بی، 419، 420، 46، 471 اور 474 شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے
ہفتے میں دوسری بار کورونا کے نئے کیسز 50 ہزار سے کم

سرکاری وکیل سورن گھوشال نے کہا 'پولیس کے ذریعہ گرفتار تین میں سے دو افراد کلکتہ کارپوریشن کے نام پر جعلی اکاؤنٹ چلارہے تھے۔ انہوں نے کئی بار لاکھوں روپے بھی کمائے ہیں'۔

دبانجن کے تین ساتھی شانتانو ماننا، سوشانت داس اور رابن سکدار کو گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔ اس وقت یہ چاروں افراد پولس کی تحویل میں ہے۔ پولس اس معاملے کی جانچ کررہی ہے اس معاملے میں کتنے اور افراد شامل ہے۔
یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.