ETV Bharat / state

Kolkata Municipal Corporation Election: ہم نے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنالی ہے: سی پی آئی ایم رہنما

سی پی آئی ایم CPIM کے امیدوار ایڈووکیٹ فیاض احمد خان نے کہاکہ ترنمول کانگریس کے لوگ خوفزدہ ہیں اسی لیے دیواروں سے میرے نام مٹا رہے ہیں۔

faiyaz-ahmed-khan-says-no-one-vanish-my-name-from-heart-of-common-people
ہم نے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنالی ہے
author img

By

Published : Dec 6, 2021, 10:11 PM IST

مغربی بنگال میں کولکاتا میونسپل کارپوریشن انتخابات Kolkata Municipal Corporation Election کی تاریخ جوں جوں قریب آرہی ہے ویسے ہی سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں میں تیزی آرہی ہے۔

حکمراں جماعت ترنمول کانگریس جہاں ایک طرف بائیں محاذ کے قعلہ پر قبضہ کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش میں ہیں، وہیں دوسری طرف اپوزیشن جماعتیں بھی اس شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگا چکی ہیں۔

ویڈیو
مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے جنوب میں واقع مسلم اکثریتی تجارتی بندرہ پورٹ علاقے کے وارڈ نمبر 75 سے سی پی آئی ایم CPIM کے امیدوار فیاض احمد خان نے ترنمول کانگریس پر دیواروں پر ان کے نام اور سیاسی نعرے مٹانے کا الزام عائد کیا ہے۔'انہوں نے کہاکہ ترنمول کانگریس TMC کے کارکنان میرے نام سے خوفزدہ ہیں۔ اسی لیے انہوں نے سی پی آئی ایم کی حمایت میں لکھے گیے نعروں کو چونا کلی کرکے مٹانے کی کوشش کی ہے۔'انہوں نے کہاکہ یہ انتخابی ضابط اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔ ہم نے ایسا بالکل نہیں کیا کیونکہ ہم پر امن انتخابات چاہتے ہیں اس لیے ہم نے اپنے حامیوں کو صبر و تحمل سے کام لینے کا مشورہ دیا ہے۔'انتخابی مہم کے دوران گھریلو خواتین سے ملاقات کے دوران سی پی آئی ایم CPIM کے امیدوار نے کہاکہ' ترنمول کانگریس کے کارکنان اگر اسی حرکت کر رہے ہیں تو کرنے دیجئے۔ وہ صرف دیواروں سے نام ہی مٹا سکتے ہیں اس سے زیادہ کچھ بھی نہیں کرسکتے۔'انہوں نے کہاکہ ہم نے عام لوگوں کے دلوں میں جگہ بنالی ہے میرے نام کو دیواروں پر سے نام مٹانے سے کیا ہوگا۔'سی پی آئی ایم CPIM کے امیدوار کے مطابق وہ ریاستی انتخابی کمیشن سے اس واقعے کی شکایت کریں گے اور امید کرتے ہیں اس واقعے پر کوئی کارروائی کی جائے گی۔'

مزید پڑھیں:

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.