ETV Bharat / state

School Laboratory اسکول لیبارٹری میں دھماکہ، استاد سمیت کئی طلبا زخمی

مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے اسکول کی لیبارٹری میں اس وقت خوفناک دھماکہ ہوا جب طلباء کیمسٹری کی پریکٹس کررہے تھے۔ ٹکی سستیکرن نیلمادھو گرلز اسکول میں کیمسٹری کے استاد ارنب گوہا داس اور 10 طالبات اس حادثے میں شدید زخمی ہوگئیں

اسکول لیبارٹری میں دھماکہ کئی طلبا زخمی
اسکول لیبارٹری میں دھماکہ کئی طلبا زخمی
author img

By

Published : Aug 2, 2023, 1:44 PM IST

شمالی24 پرگنہ: مغربی بنگال کے ضلع شمالی 24 پرگنہ کے اسکول کی لیبارٹری میں اس وقت خوفناک دھماکہ ہوا جب طلباء کیمسٹری کی پریکٹس کررہے تھے۔ ٹکی سستیکرن نیلمادھو گرلز اسکول میں کیمسٹری کے استاد ارنب گوہا داس سمیت 10 طالبات اس حادثے میں شدید زخمی ہوگئیں۔ زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔ علاج جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق استاد ارنب گوہا داس منگل کی دوپہر ایک بجے کے قریب سائنس کی پریکٹیکل کلاس لینے کے لیے 12ویں جماعت کے طلبہ کے ساتھ کیمسٹری لیبارٹری میں داخل ہوئے۔ طلباء اپنے ہاتھوں میں کیمیائی رد عمل دیکھنے کا موقع ملنے پر خوش تھے، لیکن کام کے دوران اچانک لیبارٹری سے ایک زوردار دھماکے کی آواز سنائی دی ہے۔ اسکول کے دیگر اساتذہ اور طلباء دو ڑ کر لیبارٹری سے نکل گئے۔ یہ حادثہ امونیا کے جار کے پھٹنے سے ہوا ہے۔ زخمی اساتذہ اور طلبہ کو فوری طور پر ٹکی رورل اسپتال لے جایا گیا۔ وہاں ان کا علاج کیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Mamata On Manipur Violence منی پور معاملے پر ڈبل انجن سرکار ناکام: ممتابنرجی

اسکول ذرائع کے مطابق کیمسٹری لیبارٹری کافی عرصے سے بند تھا۔ اس دوران اسکول میں دھماکے سے دیگر طلبہ خوفزدہ ہوگئے۔ صورت حال سے نمٹنے کے لیے والدین کو بلایا گیا۔ دریں اثنا، زخمی اساتذہ اور طلباء کی جسمانی حالت مستحکم بتائی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.