ETV Bharat / state

چمڑے کے کارخانے میں دھماکہ، متعدد زخمی

جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگوڑ کے بیل گدا علاقے میں واقع ایک چمڑے کے کارخانے میں زوردار دھماکے میں پانچ مزدور زخمی ہوگئے۔

کارخانے میں دھماکہ
کارخانے میں دھماکہ
author img

By

Published : Apr 24, 2021, 2:05 PM IST

ریاست مغربی بنگال کے جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگوڑ کے بیل گدا علاقے میں واقع چمڑے کے کارخانے میں بھیانک دھماکہ ہو گیا، اس دھماکے کے سبب علاقے میں سنسنی پھیل گئی. لوگوں کو کچھ بھی سمجھ میں آتا کہ چاروں طرف دھنواں پھیل گیا۔

کارخانے میں دھماکہ
کارخانے میں دھماکہ

جنوبی 24 پرگنہ کے بھانگوڑ کے بیل گدا علاقے میں واقع ایک چمڑے کے کارخانے میں دھماکے سے پانچ مزدور زخمی ہوگئے، پولیس اور فائر بریگیڈ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی، ابتدائی تفتیش کے دوران پانچ لوگوں کو زخمی پایا گیا۔

زخمیوں کو ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں تین افراد کو تشویشناک حالت میں کولکاتا کے ایک ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران پتہ چلا ہے کہ چمڑے کے بیلور مشین میں دھماکہ ہوا ہے. دھماکے کی شدت کافی زیادہ تھی جس کے سبب متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس نے مزید کہا کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔ تفتیش مکمل ہونے تک اس سلسلے میں واضع طور پر کچھ بھی کہا نہیں جا سکتا ہے، مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ چمڑے کے کارخانے کو غیر قانونی طریقے سے چلایا جا رہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اس کارخانے کے خلاف متعدد شکایت ہے. انہوں نے کارخانے کو بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.