مغربی بنگال میں آئندہ 22 اپریل کو ہونے والے چھٹے مرحلے کی ووٹنگ سے قبل ریاست کے مختلف اضلاع میں سیاسی جماعتوں کے حامیوں کے درمیان تصادم جاری ہے۔
اس دوران مغربی بنگال کے بیربھوم ضلع کے بنشی پور علاقے میں ترنمول کانگریس کے رہنما انور شیخ کے گھر پر مبینہ بم بنانے کے دوران متعدد افراد زخمی ہوگئے جن میں ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔
اس واقعے کے بعد جائے وقوعہ پر پہنی پولیس نے حالات کا جائزہ لیا اور زخمیوں کو علاج کے لئے ضلع ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ایک شخص کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے. اب تک کوئی ٹھوس ثبوت ہاتھ نہیں لگا ہے مکان مالک سے پوچھ گچھ کی جائے گی۔
اس تعلق سے ضلع ترنمول کانگریس کے رہنما اور امیدوار ابھیجیت رائے کا کہنا ہے کہ اقلیتی سیل کے ضلع صدر کے گھر پر دھماکے کی اطلاع بے بنیاد ہے، گودام میں ٹرانسفارمرز پھٹنے کی آواز ہے۔
دوسری طرف بی جے پی کے رہنما سشانت دیب کا کہنا ہے کہ ترنمول کانگریس کے رہنما گزشتہ پنچایت انتخابات کی طرح اسمبلی الیکشن میں بھی دہشت کا ماحول بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ترنمول کانگریس کے رہنما کی رہائش گاہ پر دھماکہ، متعدد زخمی
ترنمول کانگریس کے رہنما کے گھر بم بنانے کے دوران دھماکہ ہوگیا جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، اس میں ایک کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔