ETV Bharat / state

Explosion In Asansol آسنسول کے کلٹی میں مکان میں دھماکہ

author img

By

Published : Apr 8, 2023, 2:07 PM IST

بردوان ضلع کے کلٹی تھانہ کے تحت سنکتوریا کے مویلا گادا علاقے میں واقع ایک مکان میں دھماکے کا واقعہ پیش آنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ زور دار دھماکے کے سبب کچن گھر کی ٹین کی چھت اڑگئی۔ Explosion In Asansol

آسنسول کے کلٹی میں مکان میں دھماکہ
آسنسول کے کلٹی میں مکان میں دھماکہ

آسنسول: مغربی بنگال کےبردوان ضلع کے کلٹی تھانہ کے تحت سنکتوریا کے مویلا گادا علاقے میں واقع ایک مکان میں دھماکے کا واقعہ پیش آنے سے علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ زور دار دھماکے کے سبب کچن گھر کی ٹین چھت اڑگئی۔ حالانکہ اس واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں گھر مالک اور اس کے بیٹے کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔ جائے وقوع اور اس کے اطراف میں تلاشی مہم جاری ہے۔ پولیس نے کہاکہ اس معاملے میں فی الحال واضح طور پر کچھ بھی کہا نہیں جا سکتا ہے۔ تفتیش جاری ہے۔ پولیس یہ پہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے کہ دھماکے کی وجہ کیا ہے۔ تلاشی مہم کے دوران دھماکہ خیز مواد برآمد نہیں ہوئے ہیں۔ پڑوسیوں سے بھی اس معاملے میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Fire Breaks Out In Embroidery Factory بڑا بازار کے جڑی فیکٹری میں بھیانک آتشزدگی

گھریلو خاتون کا دعویٰ ہے کہ گزشتہ شب 2 بج کے قریب زور دار دھماکے کی آواز آئی۔ ہم نے دیکھا کہ کچن پوری طرح سے تباہ و برباد ہو چکا تھا۔ مقامی باشندوں نے اس کی اطلاع کی پولیس کو دی ۔ انہوں نے مزید کہاکہ ان کے شوہر کا اپنے بھائی کے ساتھ تنازع چل رہا ہے۔ان کے بھائی نے ہی اس واردات کو انجام دیا ہوگا۔پولیس نے میرے دیور اور اس کے بیٹے کو پکڑ کر لے گئی ہے۔انہوں نے انصاف کی فرہد کی ہے۔مقامی باشندوں نے بھی رشتہ داروں کے درمیان تنازع کی بات کا ذکر کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.