ETV Bharat / state

Exclusive interview with Poet Azhar Iqbal: شاعر و ادیب اظہر اقبال سے خصوصی گفتگو - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

عالمی شہرت یافتہ شاعر و ادیب اظہر اقبال نے ریاست مغربی بنگال کو شاعری، ادب اور آرٹ اینڈ کلچر کا تاریخی مرکز قرار دیا ہے جسے تاریخ میں کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک وقت تھا جب مغربی بنگال شاعری، ادب اور آرٹ اینڈ کلچر کا مرکز رہا کرتا تھا۔ Exclusive interview with Poet Azhar Iqbal

Exclusive interview with Poet Azhar Iqbal

author img

By

Published : Jul 3, 2022, 1:05 PM IST

کولکاتا: مغربی بنگال کے دورے پر آئے عالمی شہرت یافتہ شاعر و ادیب اظہر اقبال نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ادب کی دنیا کی موجودہ صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا. شاعر و ادیب اظہر اقبال نے کہا کہ مرزا غالب نے برسوں پہلے شہر کولکاتا کو جس خوبصورت انداز میں پیش کیا اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ادب کی دنیا میں اس کا مقام کیا ہے۔ انہوں نے ریاست مغربی بنگال کو شاعری، ادب اور آرٹ اینڈ کلچر کا تاریخی مرکز قرار دیا۔ Exclusive interview with Poet and Writer Azhar Iqbal

شاعر و ادیب اظہر اقبال سے خصوصی گفتگو
انہوں نے کہا کہ ادب، آرٹ اینڈ کلچر کا شہر کولکاتا سے کتنا گہرا رشتہ ہے آپ اسی بات سے اندازہ لگا سکتے ہیں کہ یہاں کے گھر گھر میں اس کے دیوانے ہوتے ہیں. ان کا کہنا ہے کہ نوبل انعام یافتہ شاعر و ادیب رابندر ناتھ ٹیگور، قاضی نذرالاسلام اور شہنائی کا شہنشاہ استاد رشید جیسے فنکار اور ورثا نے خوبصورت وقیمتی اثاثے کو بنگال کی نئی نسل تک پہنچانے میں اہم رول ادا کیا ہے. بنگال میں شاعر، ادیب اور فنکاروں کو سلیبرٹی کے طور پر دیکھا جاتا ہے. انہیں یہاں بے پناہ محبت ملتی ہے۔ Exclusive interview with Poet Azhar Iqbal
مغربی بنگال شاعری، ادب اور آرٹ اینڈ کلچر کا مرکز رہا ہے: اظہر اقبال

اظہر اقبال نے کہا کہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال افسوسناک ہے. لوگوں کے درمیان دوری بن گئی ہے. دوری ایسی بنی ہے جسے کم کرنا مشکل چیلنج ہے لیکن ناممکن نہیں. ہم مایوس نہیں ہیں۔ مستقبل میں اچھے دن ضرور آئیں گے انشاءاللہ۔ انہوں نے کہا کہ اردو زبان ہمارا قیمتی ورثہ ہے. لیکن اس کے بارے میں لوگ منفی باتیں کرتے ہیں. آج سے بیس سے تیس سال پہلے یہ کہا جا سکتا تھا کہ اسے نظر انداز کیا جا رہا ہے لیکن آج اسے ہاتھوں ہاتھ لیا جا رہا ہے۔ Bengal is the Land of Art Literature and Poetryان کا کہنا ہے کہ موجودہ نسل کی اردو میں دلچسپی بڑھی ہے. مسلمانوں کے ساتھ ساتھ غیر مسلم شعراء جس طرح سے اردو زبان میں شاعری کرتے ہیں وہ قابل تعریف ہے اور اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا. بھارت کے کسی بھی حصے میں چلے جائیں آپ کو مشاعرے میں جہاں مسلمان ہیں اسی اسٹیج پر غیر مسلم بھی بے باکی سے شاعری کرتے ہیں. اردو زبان کے لیے مثبت پہلو ہے اسے منفی انداز میں نہ لیجیے۔ یہ بھی پڑھیں:

دہلی کے مریٹھ سے تعلق رکھنے والے شاعر و ادیب اظہر اقبال نے اہل بنگال کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ اردو ادب، شاعری، تہذیب اور ثقافت انہیں ورثہ میں ملے ہیں انہیں سنبھال کر رکھیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.