ETV Bharat / state

Excellent Facilities Resulted in Board Exam: مدرسہ بورڈ اور مدھیامک کے طلبا کو بہتر سہولیات فراہم کی گئیں - West Bengal High Madrasa Exam

مرشدآباد ضلع کے شمشیرگنج سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی امرالاسلام نے کہا کہ مدرسہ بورڈ اور مدھیامک امتحانات 2022 میں لڑکے اور لڑکیوں کے شاندار کارنامے کی وجہ حکومت کی جانب سے بہترین سہولیات فراہم کرنا ہے۔ Excellent Facilities Resulted in Board Exam

15469934
15469934
author img

By

Published : Jun 4, 2022, 2:25 PM IST

مرشدآباد، مغربی بنگال: ریاست مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع کے شمشیرگنج سے ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی امرالاسلام نے جلسے کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مدرسہ بورڈ اور مدھیامک امتحانات 2022 West Bengal High Madrasa Exam میں اقلیتی طبقے کے لڑکے اور لڑکیوں کے مظاہرے دیکھ کر خوشی ہوئی. رکن اسمبلی امرالاسلام نے کہا کہ مغربی بنگال کے دور دراز کے اضلاع میں تعلیمی اداروں پر سوال اٹھتے رہے تھے لیکن مدھیامک امتحانات اور مدرسہ بورڈ کے نتائج بالکل برعکس ہوتے ہیں۔ Excellent Facilities Resulted in Board Exam

مدرسہ بورڈ اور مدھیامک کے طلبا کو بہتر سہولیات فراہم کی گئیں
انہوں نے کہا کہ تنقید برائے تعمیر ہونی چاہیے تنقید برائے تخریب ونقصان نہیں. تنقید برائے تعمیر سے کچھ بہتر کرنے کا جذبہ پیدا ہوتا ہے اور اس کی مدد سے ہی سماج کا مستقبل سنورتا ہے. ان کا کہنا ہے کہ مرشدآباد اور اس کے اطراف کے اضلاع میں لڑکے اور لڑکیوں کی کارکردگی دارالحکومت کولکاتا سے کافی بہتر ہے. یہ کوئی ایک سال کی بات نہیں ہے بلکہ گزشتہ پانچ چھ برسوں سے یہ سلسلہ چلا آ رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:

رکن اسمبلی کے مطابق ضلع میں تعلیمی نظام کو اور بہتر بنانے کی کوشش کریں گے تاکہ شاندار نتائج کی دوڑ میں مرشدآباد ضلع بھی پہلی پوزیشن پر رہے اور اسے چیلنج کرنے والا کوئی نہ ہو۔ مغربی بنگال میں آج مدھیامک امتحانات 2022 کے نتائج کا اعلان ہوا جس میں ایک بار پھر دور دراز کے اضلاع نے دارالحکومت کولکاتا کو پیچھے چھوڑ کر آگے نکل گئے. اس مرتبہ بھی کولکاتا کو پیچھے چھوڑتے ہوئے بانکوڑہ کے طلبا نے مدھیامک امتحانات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام اضلاع میں پہلی پوزیشن حاصل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.