ETV Bharat / state

Bengal SSC Scam: ٹی ایم سی کے سابق رہنما پارتھو چٹرجی نے خاموشی توڑی

بدعنوانی کے الزام میں گرفتار ترنمول کانگریس کے سابق رہنما اور وزیر پارتھو چٹرجی نے کہا کہ وہ سازش کے شکار ہوئے ہیں اور انہیں جھوٹے معاملے میں پھنسایا گیا ہے۔Bengal SSC Scam

ترنمول کانگریس کے سابق رہنما پارتھو چٹرجی نے خاموشی توڑی

author img

By

Published : Jul 29, 2022, 5:35 PM IST

مغربی بنگال کے سابق وزیر اور ترنمول کانگریس کے رہنما پارتھو چٹرجی جو بدعنوانی کے الزام میں گرفتار ہیں۔ ان کو جانچ کے لئے آج ہسپتال لایا گیا۔ ترنمول کانگریس سے برطرفی کے بعد سابق وزیر پارتھو چٹرجی نے پہلی مرتبہ میڈیا کے سامنے زبان کھولی اور کہا کہ ان کے خلاف شازش کی گئی ہے۔ انہیں جھوٹے معاملے میں پھنسایا گیا ہے۔ Bengal SSC Scam

انہوں نے کہا کہ وہ بے قصوروار ہیں اور وقت آنے پر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا۔ انہوں نے اپنے آپ کو بے قصوروار قرار دیا ہے۔ دوسری طرف سابق وزیر پارتھو چٹرجی کی قریبی ساتھی ارپیتا مکھرجی کو جانچ کے لیے ہسپتال لایا گیا تو وہ چیخنے چلانے لگیں۔ خواتین پولیس اہلکاروں اور سیوک والنٹیئرز نے ارپیتا کو زبردستی گاڑی سے اتار کر وہیل چیئر پر بیٹھا کر ہسپتال تک لے گئے۔ ارپیتا مکھرجی نے بھی خود کو بے قصوروار قرار دیتے ہوئے کہا کہ سازش کے تحت انہیں بدعنوانی کے معاملے میں پھنسایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ای ڈی نے اساتذہ تقرری بدعنوانی معاملہ میں ریاست کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے معطل رہنما اور وزیر پارتھر چٹرجی کو گرفتار کیا تھا،ارپیتا مکھرجی سابق وزیر پارتھو چٹرجی کے قریبی ہیں۔ پانچ دن قبل ہی ای ڈی کو ارپیتا کے فلیٹ سے 21 کروڑ سمیت قیمتی اشیا ملے تھے۔ ای ڈی نے شمالی 24 پرگنہ کے ارپیتا کو 23 جولائی کو گرفتار کیا تھا۔ شمالی 24 پرگنہ کے بیلگھڑیا میں واقع فلیٹ میں چھاپہ ماری کے دوران 29کروڑ روپے نقد اور ساڑھے پانچ کلو سونے کے زیورات برآمد کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Bengal SSC Scam: وزیر پارتھو چٹرجی کی جائیداد کے انکشافات کا سلسلہ جاری

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.