ETV Bharat / state

'ہاشم عبدالحلیم' کے موضوع پر یادگاری خطبہ

author img

By

Published : Oct 31, 2019, 9:35 PM IST

معروف قانون داں اورقومی اقلّیتی کمیشن کے سابق چیئرمین پروفیسر طاہر محمود یکم نومبر کو کولکاتا یونیورسٹی میں 'ہاشم عبدالحلیم' کے موضوع پر یادگاری خطبہ پیش کریں گے۔

پروفیسر طاہرمحمود کاہاشم عبدالحلیم یادگاری خطبہ

مرحوم ہاشم عبدالحلیم مغربی بنگال کے مقبول سیاسی رہنما تھے جو مسلسل تین دہائیوں تک صوبائی قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر رہے تھے اور شہر کے کئی ادبی اداروں سے وابستہ تھے۔

ان کی وفات نومبر 2015 میں ہوئی تھی اور ان کے نام سے کولکاتا میں ایک ٹرسٹ قائم ہوا تھا جو کولکاتا کی تاریخی تنظیم ایران سوسائٹی کے اشتراک سے ہرسال انکی وفات کی تاریخ پر انکے نام سے اہم موضوعات پر یادگاری خطبات کا پروگرام منعقد کرتا ہے۔

پروفیسر طاہرمحمود کے خطبے کا موضوع ”سکیولر ہندوستان میں ریاست اور مذہب کے روابط“ ہے اور اسکی صدارت کلکتہ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس چتّوش مکرجی کریں گے۔

مغربی بنگال کی قومی یونیورسٹی برائے قانونی علوم کے وائس چانسلر پروفیسر این کے چکرورتی اورعلی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلرجنرل ضمیر الدّین شاہ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔

ایران سوسائٹی پروفیسر طاہر محمود کے خطبے کا انگریزی، اردو اور بنگالی متن کتابی شکل میں شائع کرے گی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.