ترنمول کانگریس کی جانب سے کولکاتا میونسپل کارپوریشن کے سابق مئیر اور پارٹی کے درمیان بنی دوریوں کو کم کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی ۔ پارٹی سے دوری کم کرنے کی کوشش صرف رائیگاں ہی نہیں گئی بلکہ دوری مزید بڑھ گئی ۔ سابق مئیر اور ترنمول کانگریس کے ایم ایل اے سوبھن چٹرجی نے ریاستی اسمبلی کے اسٹینڈنگ کمیٹی سےاستعفیٰ دے دیا۔
چند روز قبل ہی ریستی اسمبلی کے اسپیکر بمان بندھوپادھیائے نے سوبھن چٹرجی کو فون کرکے پارٹی میں سرگرم ہونے کی اپیل کی تھی ۔ اس کے باوجود اس کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔ پارتھو چٹرجی، فرہاد حکیم اور بمان بندھوپادھیائے کو ترنمول کانگریس نے سوبھن کو پارٹی میں دوبارہ شامل کرنے کی ذمہ داری دی لیکن کوئی فائدہ نہیں ہوا۔
گزشتہ سال نومبر میں مئیر اور ریاستی وزیر کے عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد سے ہی سوبھن چٹرجی نے ریاستی اسمبلی قدم نہیں رکھا ہے اور اسٹینڈنگ کمیٹی کے میٹنگ میں بھی شریک نہیں ہوئے ہیں۔ وہ امور ماہی گیر کے چئیرمین ہیں ۔ لیکن ان کی لگاتار غیر حاضری پر دوسرے ارکان اسمبلی نے اسپیکر کی توجہ دلائی ۔ اس کے بعد انہوں نے پرانی باتیں بھول کر سیاسی طور سرگرم ہونے کی اپیل کی تھی ۔ انہوں نے سوبھن چٹرجی سے گزشتہ سنیچر کو فون پر اپیل. کی تھی لیکن اس کا الٹا اثر ہوا۔